Thursday, May 16, 2024
Homeتازہ ترین خبریںہم جنس پرستی پر سزائے موت کا نیا قانون

ہم جنس پرستی پر سزائے موت کا نیا قانون

- Advertisement -
- Advertisement -

بندر سری بیاوان ۔ برونائی میں بدفعلی اور ہم جنس پرستی کے مرتکب مسلمانوں کو سنگسار کرنے کا قانون آئندہ ہفتے رائج ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ قانون گزشتہ 4 برس سے شدید تنقید کے باوجود آئندہ ہفتے سے نفاذ العمل ہوگا، تاہم اس کا اطلاق صرف مسلمانوں پر ہوگا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ برونائی میں چوری کی سزا پر ہاتھ یا پاو ¿ں کاٹنے کا قانون پہلے ہی رائج ہے جبکہ یہاں ہم جنس پرستی پہلے ہی سے غیر قانونی ہے لیکن اب اس پر سزائے موت ہوگی۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برونائی پر زور دیا کہ وہ نئے شرعی قوانین کے اطلاق کو فوری روکے۔ برونائی کے اٹارنی جنرل کے چیمبر سے 29 دسمبر کو جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ بدفعلی اور ہم جنس پرستی کے خلاف قوانین کا اطلاق 3 اپریل 2019 سے ہوگا۔ برونائی نے مذکورہ اقدامات کا اعلان 2013 میں کیا تھا تاہم دائیں بازو کی اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باعث قانون پر عمل نہیں ہوسکا اور اس دوران حکام بھی مذکورہ قوانین پر عمل سے متعلق امور پر غور کر رہے تھے۔ وزرات مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ سلطان حسن البلقیہ کی جانب سے 3 اپریل کو نئے شرعی قوانین کے اطلاق کا اعلان ممکن ہے۔