Friday, May 17, 2024
Homesliderہندوستانی انڈر19 ٹیم کورونا کی زد میں ، قطعی 11 کھلاڑیوں کی دستیابی...

ہندوستانی انڈر19 ٹیم کورونا کی زد میں ، قطعی 11 کھلاڑیوں کی دستیابی بھی مشکل

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ سے محض چند گھنٹے قبل ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے پایا کہ ان کی ٹیم کے17 میں سے چھ کھلاڑی یا تو کورونا سے متاثر ہیں یا ان میں کوویڈ19 کی علامات ہیں۔ اس لیے اس میچ کے لیے صرف 11 کھلاڑی دستیاب تھے اور وہ میدان میں آئے ۔ ہندوستان نے آئرلینڈ کے خلاف وہ میچ باآسانی 174 رنز سے جیت لیا، لیکن آگے کیا ہوگا یہ سوال اہم ہے۔ کپتان یش دھول، نائب کپتان شیخ رشید، سدھارتھ یادیو اور وکٹ کیپر آرادھیا یادیو میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں جب کہ آل راؤنڈر مناو پرکھ اور فاسٹ بولر واسو وتس میں علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

یوگانڈا کے خلاف میچ کتنا متاثر ہوگا؟: ہندوستان پہلے ہی جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کو شکست دے کرکوارٹر فائنل میں پہنچ چکا ہے ۔ ان کا آخری گروپ میچ ہفتہ کو یوگنڈا کے خلاف ہے ۔ کورونا مثبت کھلاڑیوں کے لیے لازمی قرنطینہ کا وقت 10 دن ہے ، اس لیے یہ بہت ممکن ہے کہ ہندوستانی ٹیم بغیرکسی تبدیلی کے اس میچ میں داخل ہو۔ تاہم ان کے پاس کوئی متبادل فیلڈر دستیاب نہیں ہوگا۔

کوارٹر فائنل کا کیا ہوگا: اگر ہندوستان یوگانڈا کے خلاف میچ بھی جیتتا ہے تو اس کا کوارٹر فائنل29 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف ہونے کا امکان ہے لیکن یہ میچ انٹیگوا کے جزیرے پر ہو گا، جہاں صرف کوویڈ سے محفوظ لوگوں کو ہی اجازت ہے ۔ یہاں تک کہ اگر یہ چھ کھلاڑی 10 دن کا قرنطینہ کی مدت کے بعد منفی رپورٹ حاصل کرتے ہیں، تب بھی وہ اہم پریکٹس سیشنز میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔

اگر ہندوستانی ٹیم میں زیادہ مثبت معاملے ہیں تو آئی سی سی کے ضابطے کے مطابق ٹیم کے پاس 11 کھلاڑی دستیاب ہونے تک میچ ملتوی نہیں کیا جا سکتا تاہم 11 کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں ٹورنمنٹ کی تکنیکی کمیٹی میچ کو مستقبل کے لیے ملتوی کر سکتی ہے یا اسے ٹرینیڈاڈ میں منعقد کرواسکتی ہے ، جہاں ہندوستانی ٹیم گروپ میچ کھیل رہی ہے ۔

کیا بی سی سی آئی ایسی صورت حال کے لیے تیار تھا یہ بھی اہم سوال ہے ۔ بی سی سی آئی نے اس ٹورنمنٹ کے لیے پانچ محفوظ کھلاڑیوں رشتھ ریڈی، ادے سہارن، انش گوسائی، امت راج اپادھیائے اور پی ایم سنگھ راٹھوڑکا اعلان کیا تھا لیکن کرک انفو کے مطابق یہ سبھی ویسٹ انڈیز نہیں گئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر وہ ویسٹ انڈیزجا سکتے ہیں تاہم وہاں انہیں لازمی قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا تب ہی انہیں ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ ساتھ ہی انگلینڈ جیسی ٹیموں نے بھی دو ریزروکھلاڑیوں کو اپنے ساتھ لیا ہے ، تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں فوری طور پر ٹیم میں شامل کیا جا سکے ۔