Saturday, May 18, 2024
Homesliderہندوستانی بیٹسمینوں نے آسٹریلیا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

ہندوستانی بیٹسمینوں نے آسٹریلیا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی۔رشبھ پنت(97) ، چتیشور پجارا (77)، روی چندرن اشون (ناٹ آوٹ 39) اور ہنوما وہاری (ناٹ آوٹ 23) کی شاندار کاکردگی اور جدوجہد سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرا کرکٹ ٹسٹ پانچویں اورآخری دن ڈراکرالیا۔ آسٹریلیا نے سڈنی میں تیسرے ٹسٹ میں ہندوستان کے سامنے کامیابی کے لئے407 رنز کا چیلنجنگ ہدف رکھا تھا اور ہندوستان نے کل کے دو وکٹ پر98 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر334 رنز بنائے اور مقابلہ ڈرا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ سڈنی کا یہ میچ ہندوستان کی ٹسٹ تاریخ میں ہنوما وہاری اور روی چندرن اشون کے جوش اور جدوجہد کے لئے درج ہوگیا ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے زخمی ہونے کے باوجود ہمت نہیں ہاری او ٹسٹ میچ ڈراکراکر ہی دم لیا۔

صبح کے سیشن میں پنت نے آسٹریلیائی بولروں کی جم کر پٹائی کی ۔ پنت نے118 گیندوں پر 12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے97 رنزکی قابل تعریف اننگزکھیلی۔ دوسری جانب پجارا نے سنبھال کر بیٹنگ کرتے ہوئے205 گیندوں میں12 چوکوں کی مدد سے77 رنز بنائے ۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لئے 148 رن کی شراکت کی۔ پنت کی بدقسمتی رہی کہ وہ صرف تین رن سے اپنی سنچری مکمل نہیں کرسکے ۔ پنت کا وکٹ250 اور پجارا کا وکٹ 272 کے اسکور پرگرا۔ پجارا کے آ ¶ٹ ہونے کے بعد ، ہنوما اور اشون نے ناموافق حالات کے باوجود ٹسٹ ڈراکرایا۔ہنوما سنگل لینے کی کوشش کے دوران زخمی ہوگئے تھے جبکہ اشون کو سینے پر شاٹ پچ گیندلگی تھی جس کے بعد وہ چیسٹ گارڈ لگا کر کھیلے۔ دونوں نے 258 گیندوں پر62 رنز کی ناٹ آوٹ ساجھیداری کرکے آسٹریلیا کی ٹیم کو مایوس کیا۔ ہنوما نے161 گیندوں کا سامنا کیا اور ناٹ آوٹ23 رنز میں چار چوکے لگائے ۔ اشون نے 128 گیندوں کا سامنا کیا اور ناٹ آوٹ39 رنز میں سات چوکے لگائے ۔ دونوں آسٹریلیا کے فاسٹ اور اسپن بولروں کے سامنے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مسلسل اپنا وکٹ سنبھال کر رکھا۔

 پجارا کی شکل میں ہندوستان کا پانچواں وکٹ 88.2 اوور میں گرا تھا لیکن اس کے بعد ہنوما اور اشون نے 42.4 تک بیٹنگ کی اور اپنا وکٹ نہیں گنوایا۔ عضلات میں جکڑن کی وجہ سے ہنوما رن لینے کے موقف میں نہیں تھے لیکن کیریز پر اپنی جگہ کھڑے کھڑے انہوں نے آسٹریلیا کے تین فاسٹ بولروں میچل اسٹارک ، جوشل ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنس کا بخوبی سامنا کیا۔