Friday, May 17, 2024
Homesliderہندوستانی شہروں کو عالمی اسمارٹ شہروں کی فہرست میں نقصان

ہندوستانی شہروں کو عالمی اسمارٹ شہروں کی فہرست میں نقصان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ہندوستان کے چار شہروں نئی دہلی ، ممبئی ، حیدرآباد ، اور بنگلورو  نے اسمارٹ شہروں کی عالمی فہرست میں اپنی درجہ بندی میں نمایاں کمی دیکھی جبکہ اس فہرست میں  سنگاپور کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ فار منیجمنٹ ڈویلپمنٹ (آئی ایم ڈی) نے سنگاپور یونیورسٹی برائے ٹکنالوجی اور ڈیزائن (ایس یو ٹی ڈی) کے اشتراک سے 2020 اسمارٹ سٹی انڈیکس جاری کیا ہے ، جس میں اس بات کی اہم معلومات سامنے آئیں کہ کورونا بحران کے دوران  ٹیکنالوجی کس طرح اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ 2020 اسمارٹ سٹی انڈیکس میں حیدرآباد کو 85 ویں عالمی مقام حاصل ہوا ہے جبکہ 2019 میں اسے 67 واں مقام حاصل تھا اسی طرح نئی دہلی 86 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جبکہ  2019 میں وہ  68  واں مقام پر تھا ۔

علاوہ ازیں ممبئی 93 ویں نمبر پر ہے جبکہ یہ 2019 میں یہ 78  واں مقام پر تھا۔ بنگلورو 95 ویں مقام پر پہنچ چکا ہے  جبکہ یہ 2019 میں 79 ویں مقام  پر تھا ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے ہندوستان کے شہروں نئی دہلی ، ممبئی ، حیدرآباد ، بنگلورو میں اس سال نمایاں کمی آئی ہے ۔ اس رپورٹ سے اس معلوم ہوا ہے کہ وبائی امراض نے شہروں کی طرز زندگی کو نقصان پہنچایا ہے  جبکہ ان شہروں میں ٹکنالوجی کی ترقی جدید نہیں ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستانی شہر وبائی مرض میں زیادہ نقصان اٹھا چکے ہیں کیونکہ وہ اس بحران کےلئے تیار نہیں تھے۔سروے میں  15 زمروں کے تحت  سوالات کئے گئے تھے جس میں جواب دہندگان اپنے شہر کے لئے ترجیحی عناصر کو منتخب کیا  جس میں شہریوں نے چاروں شہروں میں فضائی آلودگی کو ایک ایسے اہم مسئلے کے طور پر اجاگر کیا جو وہ اپنے شہر میں  ترجیحی مسئلہ مانتے ہیں اور اس کو حل کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلور اور ممبئی جیسے شہروں میں ٹرافک کا مسئلہ فضائی آلودگی کے قریب ترین مسئلہ رہا جبکہ دہلی اور حیدرآباد کے لئے یہ بنیادی سہولیات کے طور پر نشاندہی کی گئی سنگاپور  2020 اسمارٹ سٹی انڈیکس (ایس سی آئی)  میں سرفہرست رہا  اس کے بعد ہیلسنکی اور زیورخ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل دیگر شہروں  میں آکلینڈ (چوتھویں) ، اوسلو (پانچویں) ، کوپن ہیگن (چھٹے) ، جنیوا (ساتواں) ، تائپے سٹی (آٹھویں) ، ایمسٹرڈیم (نویں) اور نیو یارک دسواں نمبر پر ہیں۔