Saturday, April 27, 2024
Homeتازہ ترین خبریںہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کے خلاف مقدمہ درج

ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کے خلاف مقدمہ درج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی- پولیس نے ہندوستانی کرکٹ  ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع کے خلاف تشدد سمیت جنسی طورپر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد سمیع کی اہلیہ حَسین جہاں نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر جسمانی و جنسی تشدد سمیت دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ 2018 میں محمد سمیع اور ان کی اہلیہ کے مابین تنازعہ سامنے آیا تھا جس میں خاتون نے کرکٹر پر سنگین الزامات لگائے تھے۔خیال رہے کہ محمد سمیع کی اہلیہ سابق ماڈل ہیں اور انہوں نے عوامی سطح پر اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے متعدد لڑکیوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔

کولکتہ میں پبلک پراسیکیوٹر ڈیپ نارائن پارکاشی نے کہا کہ محمد سمیع کے خلاف تعزرات ہند کی شق 498 اے (ذہنی، جسمانی تشدد اور جہیز کے نام پر ہراساں کرنا) اور354 اے (تشدد اور جنسی ہراساں) کے تحت چارج شیٹ درج کی جا چکی ہے۔ محمد سمیع آئی پی ایل میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی نمائندگی کرتے ہیں اور موجودہ تنازعہ کے بعد فرنچائز نے انہیں نہ کھلانے کے حوالے سے غور وغوص شروع کردیا ہے۔دہلی ڈیئر ڈیولز کے چیف ایگزیکٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ سمیع کی آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے ہم نے بی سی سی آئی سے رابطہ کیا ہے اور وہ جو بھی ہدایات دیں گے اس کے بعد ہی ان کی لیگ میں شرکت کے بارے معلوم ہو گا۔