Sunday, May 5, 2024
Homesliderہندوستانی فٹبال ٹیم کے مقابلے قطر میں ہوں گے

ہندوستانی فٹبال ٹیم کے مقابلے قطر میں ہوں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ہندوستانی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈکپ کے اپنے مابقی کوالیفائر مقابلہ قطر میں کھیلے گی جیسا کہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق سفر اور قرنطینہ کی پابندیوں کی وجہ سے یہ مقابلے قطر کے سنٹرلائیزمیدانوں میں کھےلے جائیں گے ۔ قبل ازیں ہندوستان کو اپنے مذکورہ مقابلہ قطر اور افغانستان کے خلاف گھریلو سرزمین پر کھیلنے تھے جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف مقابلہ حریف ٹیم کے گھریلو میدان پر کھیلنا تھا ۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا میزبان ملک قطر گروپ ای کی ٹیموں عمان ، افغانستان ، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ جاپان کا خیرمقدم کرتا ہے جبکہ گروپ ایف میں کرغستان ، تاجکستان ، میانمار اور منگولیا کے مقابلے بھی ہوں گے ۔ ایشیائی اسوسی ایشن اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے ساتھ ہوئے ایک اجلاس اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ مقابلے مقام کی تبدیلی کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے ۔

قطر آئندہ برس فیفا ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کررہا ہے ۔ لہذا اس کے لئے ان مقابلوں کا انعقاد کرنا مشکل نہیں ہوگا۔ گروپ ای میں ہندوستان فی الوقت چوتھے مقام پر فائز ہے جس نے پانچ مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے تین نشانات حاصل کئے ہیں جبکہ اس فہرست میں قطر کو پہلا مقام حاصل ہے جس نے 13 نشانات حاصل کئے ہیں ۔ اس فہرست میں عمان دوسرے مقام پر فائز ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہمیت کا حامل ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے ورلڈکپ میں رسائی کےلئے منعقد کئے جانے والے مقابلوں کا دوسرا مرحلہ نومبر 2019 ءسے شروع نہیں ہوپایا ہے۔ ورلڈ کپ میں رسائی سے محروم ہوچکی ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ میں رسائی کےلئے ہنوز دوڑ میں شامل ہے۔