Friday, May 17, 2024
Homeبین الاقوامیہندوستانی نژاد خاتون کو کروڑہا روپئے کی لاٹری لگ گئی

ہندوستانی نژاد خاتون کو کروڑہا روپئے کی لاٹری لگ گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ دینے والا جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کردیتا ہے کہ مصداق ہندوستانی خاتون کو متحدہ عرب ا مارات میں 1.20کروڑ کی لاٹری لگی جس کے ذریعہ اب وہ اپنے افراد خاندان کی زندگی بدلنا چاہتی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک ہندوستانی نژاد خاتون نے ایک کروڑ بیس لاکھ درہم (ساڑھے 32 لاکھ ڈالرس) کی لاٹری (ماہانہ رافل ڈرا) جیت لی ہے۔ جیتنے کے بعد اس خاتون نے کہا ہے کہ وہ ان پیسوں کا استعمال اقتصادی طور پرکمزور افراد بالخصوص خواتین کی بہتری کے لئے کریں گی۔

ایک کروڑ 20 لاکھ درہم کی نقد لاٹری ایوارڈ جیتنے والی غیر مقیم ہندوستانی خاتون سپنا نائر نے کہا ہے کہ وہ اس پیسے کا استعمال اپنے خاندان کی بہتری اور مذہبی کاموں کے لئے کریں گی اور اپنی طرز زندگی میں تبدیلی کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سپنا کا یہ جیک پاٹ لاٹری ایوارڈ رواں ہفتہ نکلا ہے۔پانچ سالہ بیٹی کی ماں سپنا نے لاٹری کا ٹکٹ 9 جون کو آن لائن خریدا تھا جس کا ٹکٹ نمبر 217892 تھا۔

سینئر انجینئر کے طور پر کام کر رہی سپنا نے اتنی بڑی رقم جیتنے کے بعد کہا میں پہلے کی طرح ہی آفس جا رہی ہوں، اپنی طرز زندگی کو تبدیل کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں اپنا کام مسلسل کرتی رہوں گی۔ مجھے اپنی ملازمت سے لگاو¿ ہے تو میں بڑی تبدیلی کرنے کی سوچ نہیں رہی ہوں۔

سپنا کے شوہر پریم نے کہا کہ جب ان کی اہلیہ نے لاٹری جیک پاٹ ایوارڈ نکلنے کی بات بتائی تو انہیں بھی حیرت ہوئی۔ سپنا نے کہا میں نے اپنے شوہر کو یہ نہیں بتایا تھا کہ میں نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا ہے۔ اس لئے جب اس نے ایک کروڑ 20 لاکھ درہم کا ایوارڈ جیتنے کی بات شوہر کو بتائی تو وہ دنگ رہ گئے۔ ان کے لئے یہ بہت بڑی حیران کن بات تھی۔سپنا نے کہا کہ وہ لاٹری ایوارڈ سے ملنے والی رقم کا ایک حصہ دوسروں کی ا مداد میں خرچ کریں گی اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنی چھوٹی بہن نکشترا کا بھی تذکرہ کیا ہے۔