Sunday, May 5, 2024
Homesliderہندوستانی ویمن ٹیم کی چلی میں ایک اور کامیابی

ہندوستانی ویمن ٹیم کی چلی میں ایک اور کامیابی

- Advertisement -
- Advertisement -

سینٹی گو( چلی) : ہندوستانی جونیئر ویمن ہاکی ٹیم نے ایک گول سے پیچھے رہنے کے باوجود چلی کی سینئر ٹیم کو 3-2 کی حیران کن شکست سے دوچار کیا ۔ ہندوستان کےلئے 39 ویں منٹ میں دیپیکا ، 45 ویں منٹ میں سنگیتا کماری اور 47 ویں منٹ میں لال رنڈیکی نے گول کئے ۔

مقابلہ کے آغاز پر ہی چلی کی ٹیم نے 21 ویں منٹ میں فرنانڈا ویلاگرین کی گول کی بدولت سبقت حاصل کرلی تھی لیکن درمیانی مرحلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے یکے بعد دیگرے 3 گول کرتے ہوئے نہ صرف چلی کی برتری کو ختم کیا بلکہ مقابلہ پر خود سبقت حاصل کرلی ۔ چلی نے شکست کے فرق کو اُس وقت کم کیا جب سیمون ایویلی نے 56 ویں منٹ میں گول کیا تھا لیکن یہ گول ہندوستانی جونیئر ہاکی ٹیم کو شکست نہ دے سکی ۔ ہندوستانی ٹیم کی یہ متواتر تیسری کامیابی ہے ، جیسا کہ اس نے رواں ہفتہ چلی کے دورہ پر دو مرتبہ جونیئر ٹیم کو بھی شکست دی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم نے بھی مقابلہ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 10 ویں منٹ میں اسے پینالٹی کارنر ملا ، تاہم ٹیم اس پر گول نہ بناسکی ۔