Sunday, May 5, 2024
Homeتازہ ترین خبریںہندوستانی کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ہندوستانی کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی : ”الا رے الا اجنکیا الا “ کے نعروں کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کا یہاں شاندار اور فقید المثال خیرمقدم کیا گیا جیسا کہ روی شاستری کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا میں شاندار کامیابی کے بعد آج یہاں پہنچی ۔ قائم مقام کپتان رہانے کے رہائشی علاقہ میں ڈھول تاشوں کے روایتی رقص کے ساتھ یہ نعرہ لگایا گیا ۔

رہانے اور شاستری کے علاوہ ممبئی کے اسٹار بیٹسمین روہت شرما ، فاسٹ بولر شردل ٹھاکر اور اوپنر پارتھپ شاہ کی بھی یہاں آمد ہوئی ہے جب کہ برسبین ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم کےلئے ہیرو ثابت ہونے والے رشپھ پنت کی دارالحکومت دہلی میں آمد ہوئی ہے ۔ ٹی نٹراجن جنہیں دورہ آسٹریلیا کےلئے ابتداءمیں صرف نٹ بولر کی حیثیت سے ٹیم میں انتخاب کیا گیا تھا لیکن وہ دورہ آسٹریلیا پر ٹی ۔

20 ، ونڈے اور ٹسٹ کرکٹ میں بین الاقوامی کریئر شروع کرنے والے پہلے ہندوستانی بنے ، وہ آسٹریلیا سے بنگلور پہنچے جہاں سے وہ ٹاملناڈو اپنی گاؤں کی طرف روانہ ہوگئے ۔ چینائی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی جن میں سینئر اسپنر روی چندرن اشون ، واشنگٹن سندر اور بولنگ کوچ بھرت ارون جو اس وقت دبئی میں ہے امید کی جارہی ہے کہ وہ جمعہ کی صبح ہندوستان لوٹیں گے ۔ ممبئی میں رہانے ، شاستری ، روہت ، شردل اور شا کی ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی ۔

جب کہ ان عہدیداروں میں صدر وجئے پاٹل اور اجنکیا نائیک کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں رہانے نے کیک بھی کاٹا ۔ دریں اثناءسب سے زیادہ حیران کن اور شاندار خیرمقدم رہانے کے ہاؤزنگ سوسائٹی میں کالونی والوں نے شاندار استقبال کیا ۔ رہانے کا یہاں پر ڈھول تاشوں کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا اور ان پر پھول بھی برسائے گئے ۔ رہانے اس موقع پر اپنی بیوی اور ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ جشن میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر یادگار لمحات کو کیمرے میں قید کرنے کےلئے کئی فوٹو گرافرس موجود تھے ۔

حالانکہ ہجوم نے کورونا کی پابندیوں کا پورا اہتمام کیا اور چہروں پر ماسک بھی پہنے ۔ یاد رہے کہ ڈھول تاشے عموماً یہاں کسی غیر معمولی کارنامے یا جشن کے موقع پر بجائے جاتے ہیں ۔ رہانے کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے برسبین ٹسٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چار مقابلوں کی سیریز کو 2-1 سے اپنے نام کیا ہے ۔ ہندوستان کی یہ کامیابی اس لئے بھی اہمیت کے حامل رہی کیونکہ ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت پہلے ٹسٹ میں اپنی تاریخ کے اقل ترین اسکور 36 پر آوٹ ہوگئی تھی جس کے بعد رہانے نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے نہ صرف دوسرے ٹسٹ میں سنچری اسکور کی اور اسٹریلیا کو شکست دینے میں کلیدی رول ادا کیا جس کے بعد قومی ٹیم نے اس سیریز میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔