Friday, May 17, 2024
Homeاسپورٹسہندوستان - آسٹریلیا بنگلور میں سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ

ہندوستان – آسٹریلیا بنگلور میں سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان رواں ونڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ کل یہاں بنگلور میں کھیلا جائے گا اور دونوں ہی ٹیمیں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ ممبئی میں منعقدہ پہلے مقابلے میں جہاں آسٹریلیائی ٹیم نے ہندوستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں بے بس کرتے ہوئے 10 وکٹوں کی کامیابی حاصل کی تھی ، وہیں گزشتہ مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے بہتر بیٹنگ مظاہرہ کی بدولت کامیابی کے ذریعہ سیریز کو 1-1 سے برابر کیا ہے۔

ہندوستان کیلئے سب سے بہتر نتیجہ دوسرے ونڈے میں بیٹنگ کی صف بندی رہی کیونکہ روہت شرما، شکھر دھون اور لوکیش راہول کو ٹیم میں کھلانے کے باوجود بیٹنگ آرڈر کا فیصلہ کامیاب ہوا جیسا کہ راہول نے نمبر 5 پر بیٹنگ کرتے ہوئے برق رفتار نصف سنچری اسکور کی جس کی بدولت ہندوستانی ٹیم کو کامیابی حاصل کرنے میں سہولت ہوئی۔ علاوہ ازیں مستقل وکٹ کیپر ریشپھ پنت کی غیرموجودگی میں راہول نے کیپنگ کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے۔

 بحیثیت اوپنر کھیلنے والے راہول نے 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے اپنے لئے غیرمعروف مقام پر بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی بیٹنگ شعبہ میں مزید گہرائی پیدا کی ہے۔ ہندوستان کیلئے بولنگ شعبہ میں دنیا کے نمبر ایک بولر جسپریت بمراہ کا ناقص فام تشویش کا باعث ہے۔دوسری جانب آسٹریلیائی ٹیم کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک گزشتہ مقابلے میں مہنگے اور ناکام ہوئے تھے ، وہ اپنی اس ناکامی کو فیصلہ کن مقابلے میں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے نیز مہمان ٹیم کا مڈل آرڈر پر بھی دباؤرہے گا۔