Friday, May 17, 2024
Homesliderہندوستان اور پاکستان کا 6 مارچ کو مقابلہ،ویمنس ورلڈ کپ کا اعلان

ہندوستان اور پاکستان کا 6 مارچ کو مقابلہ،ویمنس ورلڈ کپ کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی کہ 2022 کا ویمن کرکٹ ورلڈ کپ اگلے سال 4  مارچ کو ٹورنگا کے بے اوول میں شروع ہوگا جس میں میزبان نیوزی لینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ ٹورنمنٹ کے تازہ ترین شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے ایونٹ کے پہلے سیٹ میں بھی دو زبردست حریفوں کو مرکز میں رکھا جائے گا، جس میں 5 مارچ کو ہیملٹن کے سیڈن پارک میں آسٹریلیا کا انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا اور اگلے دن تورنگا میں ہندوستان کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

ایونٹ کے 31 دنوں میں جملہ 31 مقابلے  کھیلے جائیں گے، جس میں آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ ٹرافی پر قبضہ بنانے کے لیے ٹکرائیں گی۔ آکلینڈ، کرائسٹ چرچ، ڈیونیڈن، ہیملٹن، تورنگا اور ویلنگٹن وہ چھ شہر ہوں گے جو ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔ آئی سی سی نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ 6 شہروں کو میزبانی کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اورہندوستان نے آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ 2017-20 میں اپنے مقامات کی بنیاد پر ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے خود بخود میزبان کے طور پر کوالیفائی کیا۔ ونڈے ٹیم درجہ بندی  کی بنیاد پر، بنگلہ دیش، پاکستان اور ویسٹ انڈیز 2021 کے خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کو کوویڈ سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کرنے کے بعد ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہیں بنانے  والی آخری تین ٹیمیں بنی ہیں ۔

 ٹورنمنٹ لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جہاں تمام آٹھ ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے ہوں گی جس کے اختتام پر سرفہرست  چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو ویلنگٹن کے دی بیسن ریزرو میں کھیلا جائے گا جبکہ کرائسٹ چرچ میں ہیگلے اوول دوسرے سیمی فائنل جو کہ 31 مارچ کو ہوگا اس کا میزبان ہوگا  اور فائنل3 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔ سیمی فائنلز اور فائنل دونوں جگہوں پر ریزرو ڈے ہوگا۔ یہ ٹورنمنٹ کوویڈ 19 وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے خواتین کے عالمی ایونٹ کی واپسی کا بھی ایونٹ ہوگا ۔ خواتین کا آخری عالمی ایونٹ مارچ 2020 میں آسٹریلیا میں آئی سی سی خواتین کاٹی20 ورلڈ کپ تھا، جسے میزبان ٹیم نے فائنل میں ہندوستان  کو شکست دے کر جیتا تھا ۔