Sunday, May 12, 2024
Homesliderہندوستان میں اومی کرون سے متاثرہ ڈاکٹر صحت یاب ہونے لگے

ہندوستان میں اومی کرون سے متاثرہ ڈاکٹر صحت یاب ہونے لگے

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ بنگلورو میں مقیم اینستھیسیولوجسٹ ڈاکٹرجو کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون متاثر  پائے جانے والے پہلے دو افراد میں سے ایک ہیں  اب وہ ٹھیک ہیں۔ اس کے بنیادی رابطے ان کی بیوی ہے، جو ایک ماہر امراض چشم ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بیٹی اور ایک اور ڈاکٹر جو امراض چشم کے ماہر بھی ہیں وہ  بھی صحت یاب ہو رہے ہیں۔

نئے وائرس سے متاثرہ  ڈاکٹر اب دواخانہ  میں قرنطینہ  اور نگرانی میں ہے۔ ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی وہیں زیر علاج ہیں۔ دواخانہ کی ایک پوری منزل اومی کرون وائرس سے متاثرہ اور مشتبہ مریضوں کے علاج کے لیے مختص کی گئی ہے۔ اس وقت یہاں چھ افراد زیر علاج ہیں اور انہیں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ دواخانہ کے ذرائع نے کہا  ہے  کہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 60 بستر مختص ہیں۔ ان میں شرکت کرنے والے عملے کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دوسرے وارڈز میں نہ جائیں اور نہ ہی دواخانہ  کے احاطے میں گھومیں۔

 نئے وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر نے  کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔وارڈس  میں  ہم آپس میں بات کرتے ہیں اور آپس میں یہ  بات کرتے ہیں کہ وائرس بالکل پہلے کوویڈ انفیکشن کی طرح ہے۔ بنیادی رابطے بھی بغیر کسی پیچیدگی کے ٹھیک ہورہے ہیں۔ سانس لینے میں کوئی دشواری یا سنگین پیچیدگیاں نہیں ہے اور ہم وہی علاج کر رہے ہیں جو پہلے کوویڈ کے مریضوں کو دیا گیا تھا۔ علاج کی نگرانی کرنے والے ایک سینئر ڈاکٹر نے وضاحت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک اور کوویڈ مسئلہ  ہے۔ ہمیں معلوم عام کوویڈ پروٹوکول پر عمل کروا یاجا رہا ہے۔ انتظامیہ تیار ہے۔ دواخانہ میں انفراسٹرکچر کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کو پیڈیاٹرک ٹریننگ دی گئی ہے اور تمام ڈاکٹر آئی سی یو کے انتظام کے بھی اہل ہیں۔ پہلی اور دوسری کے مقابلے کوویڈ تیسری لہر کا سامنا کرنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہیں۔