Friday, May 17, 2024
Homesliderہندوستان میں ایک دن میں 81 ہزار افراد کورونا سے متاثر

ہندوستان میں ایک دن میں 81 ہزار افراد کورونا سے متاثر

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے اثر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس وائرس  کے 81 ہزار سے زیادہ معاملے درج ہوئے ہیں  اور اس طرح  2021 میں ایک دن کے دوران یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ جمعہ کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  کے 81466 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 ہوگئی ہے ۔ وہیں اس دوران 50356 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک 11525039 کورونا سے صحت پا چکے ہیں۔فعال معاملے 614696 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران مزید 469 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور اموات کی تعداد بڑھ کر 163396 ہوگئی ہے ۔ملک میں صحت یابی کی شرح جزوی طور پرکم ہوکر 93.68 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.00 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے ۔

ہندوستان میں ریاست  مہاراشٹرا کورونا کے فعال مریضوں  کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10293 فعال معاملات بڑھ کر 367897 ہو گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 32631 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2433 368 ہوگئی ہے ، جبکہ 249 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 54898 ہوگئی ہے ۔

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 952 افراد بڑھ کر 26511 ہو گئے اور 1835 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 10 لاکھ 96ہزار 239ہوگئی ہے جبکہ مزید 15 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4632 ہو گئی ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں فعال معاملے 1660بڑھ کر 10498ہوگئے ۔ یہاں اب تک 11036 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے جبکہ 643686 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔

چھتیس گڑھ میں فعال  معاملے 3458 بڑھ کر 39987 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 320613 افراد کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں ، جبکہ اس وبا سے مزید 34مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4204 ہوگئی ہے ۔ کرناٹک میں فعال معاملے 2617بڑھ کر 30884 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 12585 ہوگئی ہے اور اب تک 957769 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔