Wednesday, May 8, 2024
Homesliderہندوستان میں تشدد روکنے اقوام متحدہ کا حکومت سے مطالبہ

ہندوستان میں تشدد روکنے اقوام متحدہ کا حکومت سے مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان انتونیو گوٹیرس نے ہندوستان سے ملک میں  کسی بھی قسم کے تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے، خاص طور پر مذہبی اختلافات اور نفرت کی بنیاد پرہونے والے واقعات پر توجہ دلوائی ہے ۔ہندوستان  میں بی جے پی کے دو معطل کارکنوں کے متنازعہ ریمارکس پر احتجاج کی وجہ سے اقوام متحدہ نے اپنا بیان جاری کیاہے ۔ اپنی میڈیا بریفنگ کے دوران سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ گوٹیرس نے کہا ہے کہ  مذہب مکمل احترام کے لیے ہیں۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف متنازعہ ریمارکس کے بعد ہندوستان میں تشدد پر اقوام متحدہ کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پرانہوں نے کہا ہمارا موقف ہے… جیسا کہ ہم نے اس وقت کہا ہے، مذہب  مکمل احترام کے لیے ہے، کسی بھی قسم کی نفرت کے خلاف آواز اٹھانا  ہمارا کام ہے۔ تقریر یا اشتعال انگیزی اور یقیناً کسی بھی قسم کے تشدد کو روکنا، خاص طور پر مذہبی اختلافات اور نفرت پر مبنی اختلافات کو روکنا ہمارا کام ہے ۔ بی جے پی نے 5 جون کو اپنے قومی ترجمان نوپور شرما کو معطل کردیا اور اس کے دہلی میڈیا کے سربراہ نوین کمار جندال کو پیغمبر اسلام ﷺکے خلاف متنازعہ تبصرے کے بعدنکال دیا۔

 مسلمانوں کے احتجاج کے درمیان پارٹی نے ایک بیان بھی جاری کیا جس کا مقصد اقلیتوں کے خدشات کو دور کرنا اور ان اراکین سے خود کو دور کرنا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی مذہبی شخصیت کی توہین کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان تمام مذاہب کا سب سے زیادہ احترام کرتا ہے۔ توہین آمیز ٹویٹس اور تبصرے جو کسی مذہبی شخصیت کے تعلق سے  کرتے ہیں بعض افراد کی طرف سے کیے گئے تھے جس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ وہ کسی بھی طرح سے حکومت ہند کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے۔ ایم ای اے  کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے کہا کہ متعلقہ اداروں کی طرف سے ان افراد کے خلاف پہلے ہی سخت کارروائی کی جا چکی ہے۔