Sunday, May 19, 2024
Homeاقتصادیاتہندوستان میں مہنگائی میں مزید اضافہ کا خدشہ

ہندوستان میں مہنگائی میں مزید اضافہ کا خدشہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ رواں سال ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات ہورہے ہیں اور انتخابات کا راست اثر ملک کی معشیت پر بھی پڑے گا تاہم اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ حوصلہ افزاء ہے۔ اقوام متحدہ کے ایشیا پیسیفک اقتصادی و سماجی کمیشن (اقوام متحدہ۔ اسکیپ) نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی ترقی کی شرح بڑھ کر 7.5 فیصد پر پہنچ جانے کاامکان ظاہر کیا ہے ۔ ایشیا پیسیفک اقتصادی و سماجی سروے 2019 میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال2018-19 میں ملک کی متوقع شرح ترقی 7.2 فیصد رہی ہے جس کے رواں مالی سال میں7.5 فیصد پر پہنچ جانے کی امید ہے ۔ مالی سال2020-21 میں اس کے 7.6 فیصد رہنے کے امکان کا اظہار کیا گیا ہے ۔ سروے میں ترقی کی شرح کے ساتھ ملک میں اوسط خوردہ مہنگائی کے بھی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔اس سروے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 3.3 فیصد پر رہنے والی مہنگائی کی شرح رواں مالی سال میں بڑھ کر4.5 فیصد اور اگلے مالی سال میں 4.6 فیصد پر پہنچ جائے گی ۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ پورے ایشیا پیسیفک علاقے میں مجموعی طور پر اقتصادی منظر نامہ مستحکم اور مہنگائی کی شرح نسبتا کم رہے گی۔ اقوام متحدہ۔ اسکیپ کے جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ناگیش کمار نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کی سات فیصد سے زیادہ کی شرح سے ترقی کرنے کی وجہ سے اس علاقے میں جنوبی ایشیا کی ترقی کی شرح سب سے زیادہ رہے گی ۔ اس علاقے میں کام کرنے کی عمر والے ملازمین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کو دیکھتے ہوئے اچھے روزگار کی ضرورت ہے ۔