Thursday, May 2, 2024
Homesliderہندوستان میں ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ بھی نہیں ہوگا!

ہندوستان میں ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ بھی نہیں ہوگا!

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان میں کوروناوائرس کا بحران شدید ہونے کے بعد رواں آئی پی ایل ٹورنمنٹ غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے جس کے بعد اب کہا جارہا ہیکہ نومبر میں چونکہ ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر آئے گی اور اس موقع پر ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی ممکن نہیں لہٰذا ورلڈکپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا جائے گا۔ مصدقہ ذرائع کے بموجب ہندوستان سے ٹی 20 ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ ایک ماہ کے دوران لیا جائے گا کیونکہ بی سی سی آئی 16 ٹیموں کے اس ٹورنمنٹ کو ہندوستان میں منعقد نہیں کرپائے گا کیونکہ ماہرین نے پیش قیاسی کی ہیکہ اکٹوبر، نومبر میں ورلڈ کپ کے دوران ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر رہے گی۔

بائیوببل کے دوران بھی کھلاڑیوں کا کورونا سے متاثر ہونے کے بعد آئی پی ایل کو ملتوی کردیا گیا ہے جس کے بعد بی سی سی آئی ورلڈ کپ کی میزبانی کے دوران جوکھم نہیں اٹھانا چاہتا اور نہ ہی بیرونی ٹیمیں ہندوستان کا سفر کرنے کیلئے تیار ہوں گی۔ خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کو بی سی سی آئی کے عہدیداروں کی جانب سے ملنے والی تفصیلات سے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ورلڈ کپ کا متحدہ عرب امارات منتقل ہونا کم و پیش طئے ہوچکا ہے جبکہ 9 مقامات پر کھیلے جانے والے اس عالمی ایونٹ کی دیگر تفصیلات بعدازاں فراہم کی جائیں گی کیونکہ ہندوستان سے ورلڈکپ کا متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا باضابطہ فیصلہ ایک ماہ کے درمیان لیا جاسکتا ہے۔ بی سی سی آئی کے عہدیدار نے مزید کہا کہ ہندوستان کو گذشتہ 70 برسوں کے دوران صحت کا سب سے شدید بحران درپیش ہے اور عوام کی صحت کے پیش نظر کرکٹ کو یہاں منعقد نہ کرنا بہتر فیصلہ ہے۔