Tuesday, May 21, 2024
Homesliderہندوستان میں کورونا سے تقریبا94 لاکھ افراد صحت یاب

ہندوستان میں کورونا سے تقریبا94 لاکھ افراد صحت یاب

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ اب جبکہ ساری دنیا میں کورونا کے ٹیکے کی آمد آمد ہے تو دوسری جانب ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے مقابلے میں اس جان لیواوبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً94 لاکھ ہوئی ہے دوسری جانب فعال مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے اس کی شرح 3.57 فیصد رہ گئی ۔

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24  گھنٹوں کے دوران 27071 نئے مریض منظر عام پر آئے ہیںجس کے بعد کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد98.84 لاکھ ہوگئی ہے۔ ان 24 گھنٹوں کے دوران 30695 مریضوں کی صحت یابی نے اس زمرے کی تعدادکو93.88 لاکھ کردیا ہے ۔ اسی عرصے کے دوران فعال مریضوں کی تعداد میں 3960 کی کمی کے بعد3.52 لاکھ رہ گئی ۔ ملک میں کورونا سے مزید 336 مریض موت کی نیند سوگئے ہیں جس کے بعد مرنے والوںکی مجموعی تعداد1 لاکھ 43 ہزار 355 ہوگئی۔

سب سے زیادہ صحت یاب ہونے والے افراد کا تعلق کیرالہ سے ہیں جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5258 مریض صحتیاب ہوئے ۔کورونا سے بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹرمیں فعل مریضوں کی تعداد میں564 افراد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس زمرے کی مجوعی تعداد 75202 ہو گئی ۔ اسی عرصے کے دوران70 مریض ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 48209 ہوگئی ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں فعل مریضوں کی تعداد میں588 کی کمی ہوئی ہے جس سے یہ تعداد 16785 رہ گئی۔ اسی عرصے کے دوران33 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔