Saturday, May 18, 2024
Homesliderہندوستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ

ہندوستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد دودنوں سے کم ہونے کے بعد نئے معاملات میں پھر اضافہ ہوا ہے حالانکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری رہنے سے فعال مریضوں کی شرح مزیدکم ہوکر پانچ فیصد ہو گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 38,617 نئے مریض آنے سے متاثرین کی تعداد 89.12 لاکھ ہوگئی ہے ۔ قبل ازیں15 نومبرکو41,100 مریض آئے تھے لیکن اس کے بعد دودن تک اس میں کمی آئی ہے اور16 نومبرکو ان کی تعداد30,548 اور17 نومبر کو29,163 تھی۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں میں پورے ملک میںکووِیڈ19 کے 44,739 مریض صحتیاب ہوئے جس سے فعال مریض 6596 کم ہوکر 4.46 لاکھ ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس وباکو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر83.35 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ دریں اثناءمزید474 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 1,30,993 ہو گئے ہیں ۔

ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 93.52 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات1.47 ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں سب سے زیادہ فعال مریض 1876 کا اضافہ ہوا ہے کہ جبکہ کیرالا میں صحتیاب ہونے کی تعداد سب سے زیادہ 6620 تھی۔ قومی دارالحکومت میں فعال مریض کی تعداد اب42,004 ہوگئی ہے ۔ اسی دوران یہاں مزید99 مریضوںکی موت کے ساتھ اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر7812 ہو گئی ہے جبکہ 4.45 لاکھ سے زائد مریض ابھی تک وائرس سے نجات پاچکے ہیں۔کیرالا میں فعال مریض میں855 کم ہونے کے بعد ان کی تعداد70,191 رہ گئی ہے ۔ یہاں اب تک 1915 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر4.61 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔