Friday, May 3, 2024
Homesliderہندوستان نے ساتویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا

ہندوستان نے ساتویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

سلہٹ۔ اسپنرز اور رینوکا ٹھاکر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 9/65 تک محدود کیا، اس سے قبل اسمرتی مندھانا نے 25 گیندوں پر ناقابل شکست نصف سنچری  بناکر ہندوستان کو ساتویں خواتین ایشیا کپ جیتنے میں مدد کی۔ ہفتہ کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں خطابی مقابلے میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔اسپنرز کے لیے تیار کردہ پچ پر،فاسٹ بولر رینوکا ٹھاکر تین اوورز میں 3/5 کے ساتھ شاندار رہیں جب کہ راجیشوری گائکواڈ (2/16) اور اسنیہ رانا (2/13) کے درمیان بھی شاندار بولنگ رہی ۔ دیپتی شرما نے اپنے چار اوورز میں صرف سات رنز دے کر سری لنکا کو 65/9 تک پہنچا دیا۔

جوابی اننگز میں اسمرتی نے شاندار اننگز کھیلی اور اسے 25 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 51 رنز لانگ آن پر چھکے کے ساتھ مکمل کیا اور ٹیم نے  11.3 اوورز باقی رہ کر مطلوبہ نشانہ  مکمل کیا۔ جہاں باقی ہندوستانی بیٹرس نے 26 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے سری لنکا کا آغاز خوفناک تھا جب کپتان چماری اتھاپاتھو تیسرے اوور میں ایک غیر موجود سنگل پر خود کو رن آؤٹ کرلیا ۔ اگلے ہی اوورمیں رینوکا نے انوشکا سنجیوانی کے ایک اور خوفناک رن آؤٹ کے علاوہ ہرشیتھا مادوی اور حسینی پریرا کو آؤٹ کرکے سری لنکا کی اننگز کی کمر توڑ دی۔

رینوکا کو پاور پلے کے آخری اوور میں اپنی تیسری وکٹ اس وقت ملی جب کاویشا دلہری لائن کے پار سوائپ کرنے سے محروم ہوگئیں اور پاور پلے میں سری لنکا کو 16/5 پر پہنچادیا ۔ پاورپلے کے بعد راجیشوری اور سنیہ نے اپنے درمیان چار وکٹیں بانٹ کر سری لنکا کو 65/9 تک پہنچا دیا۔مایوس کن بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے لیے صرف انوکا راناویرا (18 ناٹ آؤٹ) اور اوشادی رانا سنگھے (13) دوہرے ہندسے تک پہنچ سکی۔