Sunday, May 19, 2024
Homesliderہندوستان نے سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست دی

ہندوستان نے سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست دی

- Advertisement -
- Advertisement -

موہالی ۔ آل راؤنڈر اور بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجہ41 رنز پر5 اور46 رنز پر4 وکٹ) کی مدد سے ہندوستان نے سری لنکا کو پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن اتوارکو اننگز اور222 رنز سے شکست دے دی۔ دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹ پر574 رنز پر ختمکردی تھی۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں سری لنکا کو174 رنز پر ڈھیرکردیا تھا اور دوسری اننگز میں اسے178 رنز پر نمٹاکر میچ اننگز کے فرق سے جیت لیا تھا۔

 تیسرے دن کے کھیل میں سری لنکا نے اپنی16 وکٹیں گنوا دیں۔جڈیجہ نے پہلی اننگز میں41 رنز پر پانچ اور دوسری اننگز میں46 رنز پر چار وکٹ لئے ۔ جڈیجہ نے ہندوستان کی پہلی اننگز میں ناٹ آؤٹ 175 رنز بنائے ۔ جڈیجہ کو اس بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ اس طرح ہندوستان نے ویراٹ کوہلی کے 100ویں ٹسٹ میں جیت حاصل کی۔ سیریزکا دوسرا اور آخری ٹسٹ بنگلور میں کھیلا جائے گا۔جڈیجہ کے علاوہ آف اسپنر روی چندرن اشون نے47 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور کپل دیو(434) کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستان کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے ۔

 فاسٹ بولر محمد سمیع نے 48 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ہندوستان نے اننگز کے لحاظ سے ٹسٹ کرکٹ میں اپنی پانچویں سب سے بڑی جیت درج کی۔ سری لنکا کی دوسری اننگز میں ان کے ٹاپ آرڈر نے پھر مایوس کیا۔ صرف وکٹ کیپر نیروشن ڈکویلا نے کچھ دیر تک ہندوستانی بولروں کا سامنا کیا اور81 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ51 رنز بنائے ۔ یہ ڈکویلا کی19ویں نصف سنچری تھی۔ اینجلو میتھیوز نے 2 اور کپتان دیموتھ کرونارتنے 27 رنز بنائے ۔ دھننجے ڈی سلوا نے 30 رنز بنائے ۔ ہندوستان نے سری لنکا کو پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن اتوار کو پہلی اننگز میں 174 رن پر سمیٹ کر فالو آن کھیلنے پر مجبور کر دیا ۔سری لنکا نے 108 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور باقی چھ وکٹ66 رنز جوڑ کر گنوا دیں۔