Sunday, May 19, 2024
Homesliderہندوستان کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا گا :مندنا

ہندوستان کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا گا :مندنا

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ ہندوستانی ٹیم خواتین کی کرکٹ کے افتتاحی میچ میں پانچ مرتبہ کی ٹی 20 ورلڈ چمپئن آسٹریلیا کا سامنا کرے گی، جسے پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں شامل کیا گیا ہے، لیکن تجربہ کار اوپنر اسمرتی مندھانا نے مخالف ٹیم کو مضبوط حریف ماننے سے انکار کردیا ۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں ہندوستان 29 جولائی کو کامن ویلتھ گیمز میں اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ مندھانا نے کہا کہ ٹیم نے اپنے ہر مخالف کے لیے منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے انگلینڈ روانگی سے قبل یہاں ایک آن لائن میڈیا سیشن میں کہا کہ ہم نے کئی ٹورنمنٹس کے ابتدائی میچوں میں آسٹریلیا کا سامنا کیا ہے۔

ہندوستانی نائب کپتان نے کہاکوئی بھی ٹیم ٹی 20 ٹورنمنٹ میں کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔ میں آسٹریلیا کو ایک بڑی ٹیم کہہ کر انہیں اس کے بارے میں اچھا محسوس نہیں کرنا چاہتی۔ یقیناً آسٹریلیا، پاکستان اور بارباڈوس کے میچ ہمارے ذہن میں اہم ہیں۔ ہم ان تمام میچوں کو جیتنا چاہیں گے۔ ہندوستان کو اس سال کے شروع میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا سے شکست ہوئی تھی۔ ہندوستانی ٹیم سری لنکا میں ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے روانہ ہوئی اور اسمرتی نے کہا ہماری تیاری واقعی اچھی ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم میڈل کے ساتھ واپس آئیں گے۔ ہمارا مقصد صرف ٹاپ تھری میں شامل ہونا نہیں ہے، ہم گولڈ میڈل جیتنا چاہتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم جیولین پھینکنے والے نیرج چوپڑا کی گزشتہ سال ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے کارنامے سے متاثر ہے۔ مندھانا نے کہا کہ ٹیم اپنے پہلے ملٹی اسپورٹس ایونٹ میں ان کی کامیابی سے متاثر ہوگی۔

 بائیں ہاتھ کی بیٹر نے کہا ہم سب نے اولمپکس اور کامن ویلتھ گیمز دیکھے ہیں، جب ہندوستانی پرچم بلند ہوتا ہے اور ہم قومی ترانہ سنتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ کس قسم کا احساس پیدا کرتا ہے۔ ۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم صرف ایک پوڈیم تک (ٹاپ تھری) کی تلاش میں ہوںگے۔ ہمارے پاس اس قسم کی کامیابی حاصل کرنے کا موقع ہے۔ یقیناً یہ اولمپکس کے لیے نہیں بلکہ کامن ویلتھ کے لیے ہے، لیکن ہم سب واقعی پرجوش ہیں۔ ہندوستانی ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، پاکستان اور بارباڈوس کے ساتھ ہے جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا ہیں۔ دونوں گروپوں سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی اور تینوں میڈلز کے لیے میچ 7 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ 26 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہر میچ جیتیں۔ ہم نے تینوں ٹیموں (گروپ مرحلے) کے لیے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ہم یہ تمام میچ جیتنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا ہم خوش قسمت ہیں کہ پچھلے کچھ سالوں میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہت سے کھلاڑی میچ ونر بن کر ابھرے ہیں۔ کسی خاص دن اگر دو تین ببیرس یا بولرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ہم میچ اپنے نام کرتے ۔