Sunday, May 19, 2024
Homesliderہندوستان کا اسکور بھول جانے والا او ٹی پی : سہواگ

ہندوستان کا اسکور بھول جانے والا او ٹی پی : سہواگ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق جارحانہ اوپنر وریندر سہواگ نے ہندوستان کی شرمناک شکست کے بعد طنز کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ کی دوسری اننگز کے اسکور کو بھول جانے والا او ٹی پی قرار دیا ہے ۔

ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں پوری طرح لڑکھڑاگئی اور اپنے ٹسٹ کرکٹ کا سب سے کم اسکور36 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ سہواگ نے دوسری اننگز میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے اسکور کو بھول جانے والا او ٹی پی قراردیا۔

ہندوستان کی کرکٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب اس کا کوئی بیٹسمین دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا ہے ۔ سہواگ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہندوستانی کھلاڑیوں کے دوسری اننگز میں بنائے 49204084041 اسکور بھول جانے والا او ٹی پی ہے ۔

علاوہ ازیں ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر ، سابق عظیم کرکٹ کھلاڑی سچن تندولکر اور سابق کھلاڑی سنجے مانجریکر نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ڈے ۔نائٹ ٹسٹ کی شرمناکشکست کے بعد ہندوستان کی بیٹنگ پر سوال اٹھایاہے ۔

ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں53 رنز کی سبقت حاصل کی تھی لیکن دوسری اننگز میں بے حد مایوس کن بیٹنگ سے وہ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ کے اپنے سب سے کم اسکور 36 رن پر آل آوٹ ہوگئی۔

سنیل گواسکر نے کہا کسی بھی ٹیم کے لئے کم سے کم اسکور بنانا اچھانہیں ہوتا لیکن اس آسٹریلیائی بولنگکے آگے دیگر کوئی بھی ٹیم ہوتی تو وہ جلدی آوٹ ہوجاتی۔ ہوسکتا ہے کہ وہ36 پر نہیں سمٹتے اور شاید90-80 رنز بنالیتے لیکن جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنس نے جس طرح بولنگ کی وہ قابل تعریف تھی۔ ایسی بہترین بولنگ کے سامنے ہندوستانی بیٹسمینوں کو قصوروار قرار دینا صحیح نہیں ہوگا۔

سچن تندولکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا جس طرح ہندوستان نے پہلی اننگز میں بیٹنگ اور بولنگ کی وہ شاندار تھی اور اس وقت ٹیم کا درست سمت میں تھی لیکن آسٹریلیا نے تیسرے دن واپسی کی۔ یہی ٹسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے ۔ آسٹریلیا کو اس جیت کے لئے مبارکباد۔

سنجے مانجریکر نے کہا ہندوستان نے اپنے گزشتہ تین ٹسٹ میچوں میں 165٬ 191٬ 242٬ 124٬ 244 اور36 رنز بنائے ہیں ۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہندوستان کو اصلاح کی سخت ضرورت ہے ۔