Monday, May 20, 2024
Homeبیناتsportsہندوستان کا سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ

ہندوستان کا سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی سیمی فائنل کی ٹیمیں تقریبا طے ہوگئی ہیں۔ آسٹریلیا، ہندستان، انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا بھی سیمی فائنل میں پہنچنا طے ہے کیونکہ نیٹ رن ریٹ کے مطابق وہ پاکستان سے کافی آگے ہے۔

اب ہندوستانی ٹیم کے شائقین کے سامنے یہ سوال ہے کہ آخر قومی ٹیم سیمی فائنل میں کس ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ سیمی فائنل میں ہندستان سے کون سی ٹیم مقابلہ کرے گی اس کا فیصلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے آخری لیگ میچ سے طے ہوسکتا ہے۔ اگر آسٹریلیائی ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے دیتی ہے تو ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔ یہ میچ 11 جولائی کو ہوگا۔

 وہیں اگر ہندوستانی ٹیم آخری لیگ میچ میں سری لنکا کو شکست دیتی ہے اور جنوبی افریقہ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کامیاب ہوتی ہے تو پھر ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں نیوزی سے مقابلہ کرے گی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ایک میچ باقی رہتے ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانا باعث خوشی ہے۔

ہندوستانی ٹیم 8 میچوں میں 6 فتوحات ایک ناکامی اور ایک منسوخ نتائج کے ساتھ 13 نشانات حاصل کئے اورآسٹریلیا کے بعد دوسری ٹیم ہے جو سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ اگرچہ ہندوستان کا ابھی سری لنکا کے ساتھ مقابلہ ہونا باقی ہے اور وہ اس میچ میں ٹیموں کے جدول میں پہلا مقام حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی۔

کوہلی نے کہا پوائنٹس ٹیبل میں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی میں پہنچنے سے کافی خوشی ہوئی۔یہ میچ ہمارے لئے ایک موقع تھا کہ ہم آگے بھی ایسی ہی کارکردگی کریں گے جیسا کہ اب تک ٹورنمنٹ میں کرتے آئے ہیں۔ پوری ٹیم بے حدخوش ہے کہ ہم ایک مقابلہ باقی رہتے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔