Sunday, May 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںہندوستان کوایشین ایرگن چمپئن شپ میں 16 گولڈ میڈلس

ہندوستان کوایشین ایرگن چمپئن شپ میں 16 گولڈ میڈلس

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستانی نشانہ باز اپنی حکمرانی برقرار رکھتے ہوئے ایشین ایرگن چمپئن شپ کے آخری دن پانچ گولڈ میڈل مزید حاصل کرلئے اس طرح اس کے جملہ میڈلس کی تعداد 25 ہوگئی۔

ہندوستان نے اس چمپئن شپ میں 16 گولڈ میڈل، 5 سلور اور 4 برونز میڈل حاصل کئے ہیں۔ چمپئن شپ کے آخری دن یش وردھن اور سریا اگروال نے گولڈ میڈل حاصل کئے۔ یش نے 10 میٹر جونیر زمرہ میں پہلا مقام حاصل کیا اور ٹیم کے مقابلوں میں بھی انہوں نے کیول پراج پتی اور ایشوریہ لومر کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔ قبل ازیں وردھن اور شریا نے مکسڈ ٹیم رائفل جونیر زمرہ میں گولڈ میڈل حاصل کی۔