Friday, May 17, 2024
Homesliderہندوستان کو اہم مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف شکست

ہندوستان کو اہم مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

ماؤنٹ مونگانوئی ۔ چارلی ڈین کے کیریئر کے بہترین اعداد و شمار 23 رن کے عوض چار وکٹوں اور کپتان ہیتھر نائٹ کے ناقابل شکست 53 رنز  کی بدولت انگلینڈ نے چہارشنبہ  کو بے اوول میں ہندوستان کو چار وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی ناکامیوں کے سلسلہ  کا خاتمہ کیا۔ ندوستان کو 36.2 اوورز میں 134 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعدانگلینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 112 گیندیں باقی رکھیں اور رواں ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔دفاعی چمپین کے لئے 135 کا تعاقب ایک متزلزل انداز پر شروع ہوا جب میگھنا سنگھ اور جھولن گوسوامی نے پہلے تین اوورز میں یکے بعد دیگرے وکٹیں حاصل کی ۔ ڈینی وائٹ کو اسنیہ رانا نے سلپ پر اپنے دائیں طرف پوری لمبائی میں چھلانگ لگاتے ہوئے پایا جس کے بعد ٹمی بیومونٹ فارورڈ ڈیفنس پر پہلے پیڈ میں ایل بی ڈبلیوآوٹ ہوئی  جس سے گوسوامی کو ونڈے میں ان کی 250 ویں وکٹ ملی۔

نائٹ اور اس کے نائب نیٹ سکیور نے انگلینڈ کی اننگز کو دوبارہ پٹری پر لانے کےلیے جارحانہ رویہ  اختیار کیا۔ جبکہ نائٹ نے میگھنا کے کور پوائنٹ کے ذریعے ڈرائیو کے ساتھ باونڈری لگائی ، سکیور نے گوسوامی کو دو باؤنڈری سے اپنے ارادے ظاہرکردئے اورگیند اسٹمپ سے ٹکرانے کے باوجود بیلز نہ گرنے میں خوش قسمت رہی۔اس کے بعد اسکائیور نے راجیشوری گیاکواڈ کا استقبال اپنے پہلے اوور میں نو رنز بناکرکیا، جس میں سوئپ کے ذریعے دو چوکے بھی شامل رہے ۔ دونوں نے خطرے سے پاک بیٹنگ اختیار کی  اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کو مقابلے میں  برقرار رکھنے کے لیے درستگی کے ساتھ باؤنڈری حاصل کی۔

تیسری وکٹ کے لیے 65 رنز کی شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب اسکائیور پوجا وستراکر کی ایک شارٹ گیند کو سنگل چرانے کی کوشش میں مڈآن کی طرف فیلڈینگ کرنے والی جھولن کو آسان کیچ دے دیا ۔نائٹ اس کے بعد  پر سکون انداز میں ، ڈرائیو، اسٹیئر اور ریورس سویپ کے ساتھ باؤنڈری حاصل کرنی  شروع کردی۔ ایمی جونز نے گائیکواڈ کو ایک خوشگوار چھکا لگایا لیکن دو گیندوں کے بعد دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے اس  کو دہرانے کی کوشش کی لیکن پیچھے ہٹنے والی ہرمن پریت کے ہاتھوں کیچ ہوگئی ۔

دریں اثناء میگھنا کی گیند پر ایک اضافی کور ڈرائیو لگانے کے بعد نائٹ نے 66 گیندوں میں اپنا 23 ویں ونڈے نصف سنچری بنائی ۔ انہیں صوفیہ ڈنکلے نے بھرپورتعاون دیا ، جنہوں نے اپنی پہلی 14 گیندوں میں تین باؤنڈریز لگائے جس میں ایک زبردست اپر کٹ اوور پوائنٹ اسٹینڈ آؤٹ شاٹ  بھی شامل تھا۔سوفی ایکلیسٹون نے میگھنا کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ کے ذریعے چوکا لگا کر تعاقب ختم کیا، جس سے انگلینڈ کو ٹورنمنٹ میں پہلے دو پوائنٹس ملے۔قبل ازیں پہلےبیٹنگ  کےلئے مدعو کئے جانے کے بعد ہندوستان کبھی بھی مقابلے میں خود کو نہیں پایا  چونکہ اسپنر ڈین  کی بولنگ اور دفاعی چمپئنز کی شاندار فیلڈنگ نے انہیں کبھی مقابلے میں اپنی جگہ بنانے  نہیں دی۔شربسول نے انگلینڈ کو پہلی کامیابی فراہم کی جب یاستیکا بھاٹیہ کو آوٹ کیا ۔ اس طرح بھاٹیہ فارمیٹ میں شربسول کی 100ویں وکٹ بن گئی۔

سمرتی مندھانا نے فری فلونگ ڈرائیو اور تیز شارٹ آرم سے باؤنڈریز حاصل کی  لیکن انگلینڈ کے بولروں کی فلر لائنوں کو گیند کرنے کے منصوبے نے ہندوستان کے بیٹنگ آرڈر کو تہس نہس کردیا ۔متھالی راج کی مختصر اننگز جاری رہی اور وہ  پاور پلے میں شربسول کی دوسری شکار بنی ۔راج نے 5 گیندوں میں 1 رن اسکور کیا ۔

ڈاٹ گیندوں کے دباؤ نے دیپتی شرما کو پریشان کردیا  جس کے نتیجے میں وہ سیدھے مڈ آف پر ڈرائیو کرکے مشکل سنگل کے لئے دوڑپڑی اور رن آوٹ ہوئی ۔10 گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود وہ کوئی رن نہیں بنا پائی ۔اس کے بعد ساری نظریں  مندھانا اور ہرمن پریت کور کی جوڑی پر رہی جنہوں  نے چوتھی وکٹ کے لیے 50 گیندوں پر 33 رنز کی شراکت کے ساتھ ہندوستان کی امیدوں  کو بحال کیا لیکن 17ویں اوور میں ڈین کی آمد نے صورتحال بدل دی کیونکہ آف اسپنر نے دہری  وکٹ کے پہلے اوور میں ہرمن پریت اور رانا کوآوٹ کیا۔

ہرمن پریت 26 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 14 رنز اسکور کرنے کے بعد وکٹ کے پیچھے آوٹ ہوئی ۔ رانا کو اوپر روانہ کرنے  کا فیصلہ اس وقت ناکام ہوا  اور وہ بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ ہوئی  اور انہوں نے اپنا کھاتہ ہی نہیں کھولا۔اس موقع پر مندھانا نے ہندوستان کے لیے ایک سرے کو تھامنے کی کوشش کی لیکن وہ ایکلی اسٹون پر کلین سویپ کرنے سے محروم ہوگئیں اور آف اسٹمپ کے سامنے ایل بی ڈبلیو ہوگئیں انہوں نے ٹیم کے لئے سب  سے زیادہ 35 رنز بنائے ۔۔ ڈین نے جلد ہی اپنی تیسری وکٹ حاصل کی کیونکہ وستراکر کلین سویپ کرنے سے محروم رہی ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئی ۔ریچا گھوش نے ڈین، ایکلیسون اور کراس کے خلاف فرنٹ فٹ اور بیک فٹ پر خوشگوار باؤنڈری لگائی۔ انہیں گوسوامی کا تعاون حاصل ہوا، جنہوں نے ڈین اور کراس کو باؤنڈریز لگائی ۔

دونوں کے درمیان جس طرح 37 رن کی شراکت بنتی  ہوئی نظر آرہی  ہے لیکن  گھوش ایک اچھا ڈائیو لگانے کے باوجود مڈ وکٹ سے سکیور کے راست تھرو سے رن آؤٹ ہوگئیں کیونکہ ری پلے نے دکھایا کہ جب بیلز بکھریں تو ان کا بیٹ ہوا میں تھا۔گھوش نے  33 رنز کی شاندار اننگز کھیلی  علاوہ ازیں لوور آرڈ ر میں گوسوامی نے  دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز بنائے ۔مختصر اسکور: ہندوستان 36.2 اوورز میں 134 آل آؤٹ (سمرتی مندھانا 35، رچا گھوش 33؛ چارلی ڈین 4/23، انیا شروبسول 2/20) انگلینڈ 31.2 اوورز میں 136/6 (ہیتھر نائٹ 53 ناٹ آؤٹ، میگھنا سنگھ 3/26، جھولن گوسوامی 1/21) ۔