Wednesday, May 8, 2024
Homesliderہندوستان کو سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن کر سب سےپہلے...

ہندوستان کو سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن کر سب سےپہلے کیا فائدہ ہوگا؟

- Advertisement -
- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔ اگر ہندوستان 2023 میں چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جاتا ہے، تو وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے اپنے دعوے کو مستحکم کرسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے یہ بات کہی۔ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹ 2022 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اگلے سال سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ یہ رپورٹ پیر کو جاری کی گئی۔ اس کے مطابق 2022 میں ہندوستان کی آبادی 1.412 بلین ہے جبکہ چین کی آبادی 1.426 بلین ہے۔
ہندوستان 2023 تک دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر چین کو پیچھے چھوڑ دے گا اور 2050 میں اس کی تخمینہ 1.668 بلین ہو جائے گی، جو اس صدی کے وسط تک چین کی تخمینہ شدہ 1.317 بلین آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔اقوام متحدہ کے محکمہ سماجی اور اقتصادی امور کے پاپولیشن ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 نومبر 2022 کو عالمی آبادی آٹھ ارب تک پہنچنے کا امکان ہے۔ عالمی آبادی 1950 کے بعد سب سے سست رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔ سال 2020 میں یہ ایک فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سماجی اور اقتصادی امور (ڈیسا) کے پاپولیشن ڈویژن کے ڈائریکٹر جان ولموتھ نے کہا کہ ہندوستان سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر ابھر کر کچھ چیزوں پر دعویٰ کر سکتا ہے۔ہندوستان کے چین کو پیچھے چھوڑنے کے اثرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا دنیا میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے کی کیا اہمیت ہے؟ میرے خیال میں چیزوں پر آپ کے کچھ دعوے ہیں۔ میں حیران ہوں کہ اردگرد ہونے والی بحث کا کیا ہوگا… اقوام متحدہ میں کردار اور سلامتی کونسل کے مستقل پانچ ارکان میں یہ اپنا دعویٰ پیش کرسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا اگر ہندوستان (آبادی کے لحاظ سے) سب سے بڑا ملک بن جاتا ہے، تو وہ وہ سوچ سکتے ہیں کہ اس سے اس کا حصہ بننے کے ان کے دعوے کو تقویت ملتی ہے۔ لیکن آپ جانتے ہیں، یہ یقینی طور پر اس کے دعوے کو تقویت دے سکتا ہے۔سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے  ہندوستان  گزشتہ برسوں سے کوششوں میں سب سے آگے رہا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر اس مقام کا مستحق ہے۔