Thursday, May 9, 2024
Homesliderہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیلنے کےلئے راہ آسان

ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیلنے کےلئے راہ آسان

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل جون 2021 میں انگلینڈ میں کھیلا جانا ہے   اس کے لئےتین ٹیموں میں دلچسپ مقابلے کی دوڑ شروع ہوچکی ہے جس میں سے ایک ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کی دعویدار بن سکتی ہے۔ آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے باضابطہ طور پر ملتوی ہونے کے بعد ہندوستان اور انگلینڈ کے فائنل میں رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیم کو بھی فائنل کی دوڑ سے  ابھی بھی باہر نہیں کیا جاسکتا ۔آسٹریلیائی ٹیم  کے پاس ابھی بھی فائنل میں رسائی  کے اچھے مواقع موجود ہیں۔

ہندوستان اور انگلینڈ سیریز میں درج ذیل اسکور لائنز کے نتیجے میں ٹم پین کی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرسکتی ہے : 0-0، 1-1 یا 2-2سے سیریز ڈرا ہونا ۔انگلینڈ کی کامیابی 1-0، 2- 0 یا 2-1 1- 0 ۔ ہندوستان کی جیت۔ مذکورہ بالا اسکور لائنز انگلینڈ کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے آگے نکل جانے سے روکیں گی جبکہ ہندوستان اپنے پہلے مقام سے کھسک جائے گا۔ انگلینڈ کو سری لنکا میں 2-0 کی سیریز میں کامیابی سے فائنل میں رسائی  کے لئے ہندوستان سیریز سے کچھ حاصل کرنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں  لیکن محض جیت یا ڈرا سے کام نہیں بنے گا  ، کیوں کہ انگلینڈ کو ویرات کوہلی کی ٹیم  کے خلاف چار میں سے کم از کم تین میچ جیتنے کی ضرورت ہوگی۔ ہندوستان  انگلینڈ کی اسکور لائنز جو جیو روٹ کی ٹیم کے حق میں ہوں گی وہ ہیں: 0-3، 1-3، 0-4۔

آسٹریلیا میں تاریخی کامیابی کے بعد ہندوستان نے فائنل میں رسائی کےلئے اپنے لئے چیزوں کو آسان بنا دیا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز سے قبل ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر ہے۔ اگر ہندوستان کو فائنل میں جانا ہے اور نیوزی لینڈ کا سامنا کرنا ہے تو ہندوستان کو کم از کم دو میچ جیتنے اور باقی دو میں سے ایک میچ ڈرا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہند۔ انگلینڈسیریز کی اسکور لائنز جو کوہلی کی ٹیم کیش حمایت کریں گی وہ ہیں: 2-0، 2-1، 3- 0، 3-1، 4-0۔