Thursday, May 9, 2024
Homesliderہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 18 رنز کی شکست

ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 18 رنز کی شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

کوئنس ٹاؤن ۔ نیوزی لینڈ خواتین ٹیم  کی ٹاپ آرڈر بیٹر سوزی بیٹس (36) اور سوفی ڈیوائن (31) کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم نے ہرمن پریت کور کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم  کو واحد ٹوئنٹی20 بین الاقوامی  مقابلے میں  میں 18 رنز سے شکست دی۔ یہ مقابلہ چہارشنبہ کو یہاں جان ڈیوس اوول میں کھیلا گیا ۔بیٹس اور ڈیوائن نے ابتدائی وکٹ کے لیے 60 رنز بنائے، ایک گیند پر ایک رن سے بہتر اسکور کیا جس کی وجہ سے  نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 155/5 کا شاندار اسکور بنایا۔

جیس کیر (2/20)، امیلیا کیر (2/25) اور ہیلی جینسن (2/25) نے پھر گیند کے ساتھ شاندار مظاہرے کئے  اور مہمان ٹیم مطلوبہ نشانے کے حصول میں ناکام رہی اور وہ جوابی اننگز میں 137/8 تک محدود رہی ۔سمرن بہادر (0/26) نے نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوسرے اوور میں بیٹس کا کیچ چھوڑا اور کیوی اوپنر نے اس کا پورا فائدہ اٹھایا بیٹس نے میزبان ٹیم کو تیز شروعات فراہم کرنے میں آسانی کے ساتھ باؤنڈری لگائی۔ڈیوائن آٹھویں اوور میں 31 کے اسکور پر آوٹ ہوئی اور جب بیٹس کو راجیشوری گائکواڈ (1/39) نے کچھ ہی دیر بعد بولڈ کردیا تو میزبان  ٹیم 12ویں اوور میں 80/2 تک پہنچ گئی تھی  ۔

تجربہ کار آل راؤنڈر لیا تاہوہو (14 گیندوں پر 27) کی کچھ دیربیٹنگ  نے نیوزی لینڈ کو ایک بڑے اسکور میں مدد فراہم کی، پوجا وستراکر کی چار اوورز میں 1/16 کی کیفایتی بولنگ کے ساتھ واحد ہندوستانی بولر رہی  جو کیویز کو اپنی مرضی سے اسکور کرنے سے روکے رکھا ۔ساتویں اوور میں کروز کے 41/0 کے جواب میں ہندوستانی اوپنرز یاستیکا بھاٹیہ (26) اور شفالی ورما (13) نے مضبوط آغاز کیا لیکن یہ جوڑی صرف تین گیندوں کے اندر امیلیا کیر کے ہاتھوں آوٹ ہوئی جس کے بعد  میزبان ٹیم کو واپسی کا شاندار موقع ملا۔

کپتان ہرمن پریت کور (12) اور متاثر کن مڈل آرڈر سبھنینی میگھنا (30 گیندوں پر 37) نے مہمانوں کو ہدف کے نشانے کی دوڑ میں رکھنے کی بھرپور کوشش کی لیکن نظم و ضبط کی حامل میزبان ٹیم  نے فتح حاصل کرنے کے لیے اپنے اعصاب کو تھام لیا۔دونوں ٹیمیں اب اپنی توجہ پانچ میچوں کی ونڈے سیریز پر مرکوز کریں گی جو اسی گراؤنڈ میں 12 فروری کو نیوزی لینڈ میں اگلے ماہ ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل شروع ہوگی۔

مختصر اسکور: نیوزی لینڈ ویمن 20 اوورز میں 155/5 (سوزی بیٹس 36، سوفی ڈیوائن 31؛ پوجا وستراکر 2/16، دیپتی شرما 2/26)

ہندوستان ویمن  137/8 (سبھینی میگھانا 37؛ جیس کیر 2 /20، امیلیا کیر 2/25، ہیلی جینسن 2/25) 18 رنز سے شکست ۔