Sunday, May 19, 2024
Homesliderہندوستان کے خلاف دھونی کا انداز اختیار کرنے افریقی آل راؤنڈرڈوین پرعزم

ہندوستان کے خلاف دھونی کا انداز اختیار کرنے افریقی آل راؤنڈرڈوین پرعزم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ہندوستان کے خلاف رواں ہفتہ  ٹی 20 سیریز کی تیاری کرتے ہوئے جنوبی افریقی آل راؤنڈر ڈوین پریٹوریئس نے کہا کہ وہ لیجنڈری ایم ایس دھونی کے پرسکون اور خود اعتمادی کو اپنانا چاہیں گے۔ جنوبی افریقی نے 50 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت کے ساتھ فرنچائز میں شامل ہونے کے بعد اس سال چینائی سوپر کنگز کے لیے آئی پی ایل کا آغاز کیا۔ پریٹوریئس نے صرف چھ میچ کھیلے، 44 رنز بنائے اور 30 ​​کے عوض 2 کے وکٹوں  کے بہترین بولنگ کے اعداد وشمار کے ساتھ چھ وکٹیں حاصل کیں۔

محدود مواقع کے باوجود پریٹوریئس نے کہا کہ دھونی کے ساتھ کھیلنا ان کا سب سے بڑا فائدہ ہے۔ میرا پہلا آئی پی ایل کھیلنا ایک بہترین تجربہ تھا۔ یہ میری فہرست میں اہم چیزوں  میں سے ایک تھا اور وہ بھی سب سے کامیاب فرنچائزز میں سے ایک چینائی  کےلیے کھیلنے کا موقع قابل ذکر ہے ۔ میں نے اس کے ہر لمحے کا لطف اٹھایا۔ آپ کو بہت زیادہ ذمہ داری ملتی ہے ایک کھلاڑی کے طور پر۔ مجھے دھونی کی قیادت میں کھیلنے اور اس کے ساتھ بیٹنگ کرنے میں بھی بہت مزہ آیا، ہندوستان میں ان کی برانڈ ویلیو کو دیکھ کریہ ظاہرہوتا ہے کہ وہ کتنا بڑا  کھلاڑی ہے اور انہوں  نے اس ملک میں کھیل کے لیے کیا کیا ہے۔

 اس کا ایک حصہ ہونا بہت اچھا تھا۔33 سالہ افریقی کھلاڑی نے مزید کہا ہے کہ  میں نے ان سے جو سب سے بڑی چیز سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ وہ کریز پر کتنا پرسکون رہتے ہیں ، جس طرح سے وہ خود پر دباؤ کو بننے نہیں دیتے  جس سے دباؤ بولرپرچلا جاتا ہے ۔ انہوں  نے مجھے احساس دلایا کہ ڈیتھ اوورس  کے وقت یہ بولرس ہی ہیں جو دباؤ میں ہوتے  ہیں۔ یہ ایک تازہ ذہنیت تھی جس نے مجھے مختلف اندا ز میں سوچنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔