Friday, May 17, 2024
Homesliderہندوستان کے خلاف مقابلہ ،انگلینڈ کے لئے کچھ آسان نہیں

ہندوستان کے خلاف مقابلہ ،انگلینڈ کے لئے کچھ آسان نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

ماؤنٹ مونگانوئی (نیوزی لینڈ)۔ انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے اپنے ملک کی خواتین ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ جب وہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستان سے مقابلہ کریں گے تو مزیدغلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی ۔ہندوستان اور انگلینڈ  کے درمیان مقابلہ چہار شنبہ  کو یہاں اوول میں ہوگا۔ انگلینڈ میگا ایونٹ میں تینوں میچ ہارنے کے بعد بغیر کسی فتح کے ہے، تازہ ترین  مقابلے میں پیر کو اسی مقام پر جنوبی افریقہ سے تین وکٹوں کی شکست  ہوئی ہے۔

 ناصر حسین انگلینڈ کی حکمت عملی پر تنقید کر رتے ہوئے  انہوں نے گرائے جانے والے کیچز کے لیے ان کو انتباہ دیا ہے  اور کہا کہ وہ میدان میں گھبرائے ہوئے کرکٹرز کی طرح لگ رہے تھے۔ یہ متھالی راج کی زیرقیادت ہندوستان کے لیے ایک اہم  میچ ثابت ہوسکتا ہے، جو ہیدر نائٹ کی زیرقیادت انگلینڈ نے لارڈز میں ورلڈ کپ فائنل کے 2017 ایڈیشن میں انہیں شکست دینے کے بعد بدلہ لینے کے لیے شاندار مظاہرہ کرے گی۔ جہاں ہندوستان اپنے پچھلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد سرفہرست ہے اور ٹورنمنٹ کے اس ایڈیشن میں اب تک کا سب سے زیادہ 317 کا اسکور بنا چکا ہے، انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر پاکستان سے صرف ایک مقام اوپر ہے اور ایک شکست تقریباً یقینی طور پر ان کے قبل از وقت اخراج پر مہر لگ جائے گی۔

ناصر حسین نے آئی سی سی کے ڈیجیٹل ڈیلی پر کہاتین مقابلے کھیلے اور تین ہارے، تمام قریبی نتائج  رہے ، ان کے پاس بہت کام باقی  ہے۔انہیں کوئی شکایت نہیں ہو سکتی، وہ اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں۔ انگلینڈ کو اگلا  حریف ہندوستان ملا ہے اور دونوں طرف سے وہ کھیل بہت بڑا ہے۔ ٹورنمنٹ میں بہت ساری اچھی ٹیمیں ہیں لیکن یہ چہارشنبہ کو ایک بہت بڑا مقابلہ ہے۔ حسین نے کہا ہندوستان اچھا کھیل رہا ہے، بیٹر ہرمن پریت کور اور سمرتی مندنا  ویسٹ انڈیز کے خلاف غیر معمولی تھے، لہذا  انگلینڈ کےلئے کوئی آسان مقابلہ  نہیں ہے۔