Monday, April 29, 2024
Homesliderہندوستان کے لئے سڈنی کے میدان میں سیریز پر قبضہ کا امتحان

ہندوستان کے لئے سڈنی کے میدان میں سیریز پر قبضہ کا امتحان

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی۔ کینبرا میں پہلا ٹی20 مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم اتوار کوآسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں سیریز پر قبضہ کرنے کے مضبوط ارادے کے ساتھ اترے گی ۔ہندوستان نے موجودہ آسٹریلیائی دورے میں سڈنی میں کھیلے گئے پہلے دو ونڈے میچوں میں شکست کھائی تھی اور اسے سڈنی گراؤنڈ میں شکست کی ہیٹ ٹرک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندوستان2018-19 کے دورے میں سڈنی میں کھیلا گیا ونڈے میچ گنوایا تھا لیکن کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں ویراٹ کوہلی کی ٹیم نے میزبان آسٹریلیا کو لگاتار دو میچوں میں شکست کا مزہ چکھا یا ہے ۔

کینبرا میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان نے ونڈے سیریز کا تیسرا میچ کینبرا میں 13 رنز سے جیتا اور سیریز میں اپنی عزت بچائی۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلا ٹی20 میچ 11 رنز سے جیتا تھا۔ اس مقابلے میں ہندوستان نے161 رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کا چیلنج 150 پر روک دیا ۔
ہندوستانی ٹیم اب ٹی 20 سیریز کے بقیہ دو میچ کھیلنے کے لئے سڈنی واپس چلی گئی ہے جہاں اس کا ریکارڈ زیادہ متاثر کن نہیں ہے ۔ ہندوستان کو ٹی20 سیریز جیتنے کے لئے سڈنی کا تعطل توڑنا ہوگا۔ تین میچوں کی ٹی20 سیریز دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ دورہ میں1-1 سے برابر رہی تھی۔ تاہم ہندوستان کو دوسرے میچ سے پہلے ہی ایک دھکا لگا کیونکہ فارم میں موجود آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ سر میں چوٹ اور عضلات میں جکڑن کی وجہ سے باقی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
جڈیجہ نے پہلے میچ میں ناٹ آوٹ 44 رنز بنائے تھے اور ہندوستان کو161 رنزکے چیلنجنگ اسکور تک پہنچایا تھا۔ جڈیجہ کو اننگز کے آخری اوور میں میچل اسٹارک کی گیند ہیلمیٹ پر لگی تھی ۔ جڈیجہ نے اننگز مکمل کی لیکن وہ آسٹریلیا کی اننگز میں فیلڈنگ کے لئے نہیں اترے ۔ہندوستان نے کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر لیگ اسپنر یوزویندر چہل کو شامل کیا جنہوں نے25 رنز پر تین وکٹ حاصل کرکے ہندوستان کو جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ جڈیجہ کے باہر ہونے کے بعد فاسٹ بولر شاردل ٹھاکر کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ٹھاکر نے کینبرا میں آخری ونڈے میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ہندوستانی ٹیم کو اپنی بیٹنگ میں بہتری لانی ہوگی کیونکہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لوکیش راہول اور جڈیجہ کے علاوہ کوئی بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا تھا۔ راہول نے51 رنزکی شاندار اننگز کھیلی تھی اور ایک بار پھر اسی طرح کی اننگز کھیلنے کی ذمہ داری ان پر ہوگی۔