Sunday, May 19, 2024
Homesliderہندوستان  14 نشانات کے ساتھ پہلے مقام پر

ہندوستان  14 نشانات کے ساتھ پہلے مقام پر

- Advertisement -
- Advertisement -

 دبئی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف  رواں  پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے  میں انگلینڈ کے خلاف 151 رنز کی زبردست فتح کے بعد 14 پوائنٹس کے ساتھ تازہ ترین ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کی درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا۔ ابتدائی ٹسٹ میں بارش سے ڈرا نےہندوستان  کو چار پوائنٹس دئیے اور لارڈز کے 12 پوائنٹس  کامیابی سے ملے ہیں تاہم ٹیم کے مجموعی طور پر  16 کے بجائے 14 پوائنٹس ہیں  کیونکہ اس کو سلو اوور ریٹ کے لیے دو پوائنٹس  کا  نقصان ہوا ہے ۔ ڈبلیو ٹی سی کے قواعد کے مطابق  ٹیمیں کو  ہر ایک اوور کے لیے ایک پوائنٹ جرمانہ کرتی ہیں۔ ہر میچ کی جیت 12 پوائنٹس کی ہوتی ہے جبکہ ایک ٹائی  ہونے پر  ٹیموں کو چھ پوائنٹس ملتے  ہیں۔ ڈرا نتیجہ کے لیے چار پوائنٹس دیئے جاتے ہیں۔ ہندوستان  کے بعد پاکستان ہے (12 پوائنٹس) ، جس نے ویسٹ انڈیز کو 109 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کی۔ ویسٹ انڈیز کے بھی 12 پوائنٹس ہیں کیونکہ اس نے سیریز کا ابتدائی میچ جیتا تھا اور فہرست  میں تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ  نے نوٹنگھم میں ڈرا میچ سے حاصل کردہ دو پوائنٹس بھی کھو دیئے  کیونکہ انگلینڈ بھی سست بولنگ کی تھی ۔ موجودہ ڈبلیو ٹی سی سائیکل 2023 تک چلے گا جبکہ  نیوزی لینڈ فائنل میں ہندوستان کو شکست دینے کے بعد جون میں افتتاحی چمپئن بنا ہے ۔

دبئی میں ایشین جونیئر باکسنگ کے فائنل میں تین ہندوستانی۔

تین ہندوستانی باکسرز نے دبئی میں اپنے سیمی فائنلز  مرحلے کے مقابلے میں جامع فتوحات حاصل کرنے کے بعد ایشین جونیئر چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ روہت چمولی (48 کلوگرام) اور بھرت جون (+81 کلوگرام) نے جونیئر بوائز زمرے کے  فائنل میں جگہ بنالی ۔ خاتون زمرے میں  مسکان (46 کلوگرام) فائنل میں داخل ہوئی۔ بھرت جون نے کرغزستان کے امیر خان راجاپوف کو 5-0 سے شکست دی اور چمولی نے اسی طرح کے اسکور سے قازقستان کے امداد قادرخان کو شکست دی۔ مسکان نے قازقستان کی ییلانور ٹورگانووا کو پیچھے چھوڑدیا تاہم  سپریا راوت (66 کلوگرام) سونوار بوزوربوئیوا سے 1-4 سے ہار گئیں اور آروزو (54 کلوگرام) نے بھی ازبکستان کی گلدان ٹائلیورجن سے 2-3 سے شکست کھائی۔ دیویکا غورپڈے (50 کلوگرام) کو ایک اور گرلز سیمی فائنل میں ازبکستان کی شائنا نیماتووین نے 0-5 سے شکست دی۔ مرد زمرے  میں انکوش (66 کلوگرام) کو اپنے آخری چار مقابلے میں ازبکستان کے فضل الدین ایرکن بوئیف نے 0-5 سے شکست دی۔ ان چاروں باکسروں کی مہم کا اختتام برونز میڈلس کے ساتھ ہوا۔