Friday, May 17, 2024
Homesliderہندوستان 277 رنز کے دفاع میں ناکام ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں...

ہندوستان 277 رنز کے دفاع میں ناکام ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں داخل

- Advertisement -
- Advertisement -

آکلینڈ ۔ کپتان میگ لیننگ کی قیادت میں آسٹریلیا نے ہفتہ کو ایڈن پارک میں ہندوستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ متھالی راج، یستیکا بھاٹیہ اور ہرمن پریت کور کی نصف سنچریوں سے  ہندوستان نے 50 اوورز میں 277/7 کا بہتر اسکور بنایا  لیکن آسٹریلیا نے تین گیندوں باقی رہ کر نشانے کا کامیاب تعاقب کیا اور ٹورنمنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑے اسکور کا  کامیاب تعاقب بھی کیا۔

 لیننگ نے 107 گیندوں پر 97 رنز کے ساتھ  عالمی ریکارڈ تعاقب کی قیادت کی، انہوں نے  اننگز میں 13 چوکوں لگائے اور مقابلے کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ ایلیسا ہیلی (72) اور راچیل ہینس (43) کے درمیان 121 رنز کی ابتدائی شراکت تھی جس نے رواں  ایونٹ میں آسٹریلیا کے ناقابل شکست رنز کے علاوہ نوجوان فاسٹ بولر  ڈارسی براؤن نے آٹھ اوورز میں 3/30 رنزکے اعداد وشمار درج کئے ۔ آسٹریلیا نے پاور پلے میں نو باؤنڈریز سے نشانے کے تعاقب کا  آغاز کیا، جن میں سے چھ ایلیسا ہیلی نے مارے جبکہ تین کا تعلق ریچل ہینس سے تھا۔

 ہیلی نے تعاقب کی ذمہ داری سنبھالی،فاسٹ بولر جھولن گوسوامی اور میگھنا سنگھ کے خلاف آسانی سے ڈرائیوز، فلک، لیٹ اسٹیئر اور پل کے ذریعے باؤنڈریز  حاصل کی ۔ ہیلی نے 49 گیندوں میں اپنی 14 ویں ونڈے نصف سنچری مکمل کی۔ ہندوستان  کی جانب سے کامیابی حاصل کرنے کے لیے مایوسی ایسی تھی کہ اس نے 277 کا دفاع کرنے کے پہلے 17 اوورز کے اندر ہی ڈی آر ایس ریویو کا اپنا کوٹہ خالی کر دیا۔ایلیس پیری نے جھولن گوسوامی کی طرف سے فل ٹاس کے دوران مڈ آن پر ڈرائیو کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا ۔ دونوں نے 120 گیندوں پر 102 رنز بنائے جب بارش نے کھیل روک دیا، آسٹریلیا کو 54 گیندوں میں 53 رنز درکار تھے۔

 دوبارہ شروع ہونے کے بعد، پیری وستراکر کا نشانہ بنی لیکن لیننگ اپنی اننگز جاری رکھی ۔ لیننگ نے پھر 90 میں داخل ہونے کے لیے گوسوامی کے خلاف اپنی پسندیدہ اسکوائر ڈرائیو نکالی۔ لیکن لیننگ اپنی 15 ویں ونڈے سنچری سے تین کم رہ گئیں ۔آسٹریلیا کو آخری اوور میں آٹھ کی ضرورت تھی ، مونی نے خوبصورتی سے گوسوامی کو مڈ وکٹ پر چار رنز پر اونچا اسٹوک کھیلا اور پھر اگلی گیند  ڈیپ کور کے ذریعے ڈرائیو کے ذریعے دو رنز لیے، اس کے بعد ٹورنمنٹ میں اپنی  ناقابل شکست موقف کو برقرار رکھتے ہوئے چوکے کے ساتھ کامیاب حاصل کی ۔ اس سے پہلے کپتان میتھالی راج اور تیسرے نمبر پر یستیکا بھاٹیہ کے 130 رنز کی پارٹنر شپ نے بہتر آغاز فراہم کیا اس پر ہرمن پریت کے 47 گیندوں پر ناقابل شکست 57 اور وستراکر کے 28 گیندوں پر 34 رنز نے ہندوستان کو 277/7 تک پہنچایا جیساکہ  آخری 10 اوور میں 77 رنز آئے۔ہندوستان کو اس شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی کی راہ مشکل ہوگئی ہے ۔