Friday, May 3, 2024
Homesliderہند۔پاک مقابلے میں  34 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

ہند۔پاک مقابلے میں  34 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

گوہاٹی۔ آسام کے ضلع شیواساگر میں ایک شخص کی ہندوستان پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا اور اس شخص کی شناخت 34 سالہ  بٹو گوگوئی کے طور پر ہوئی ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ گوگوئی اپنے چند دوستوں کے ساتھ اتوار کی شام ایک مقامی سنیما ہال گیا تھا  جہاں میچ براہ راست نشر کیا جارہا تھالیکن میچ کے دوران گوگوئی اچانک بے ہوش ہوگیا  اور نیچے گرگیا۔ اس کے دوست اسے فوری طور پر قریبی دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق گوگوئی کو کرکٹ میچ کے دوران سنیما ہال میں پیدا ہونے والی آواز کی انتہائی سطح کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔دریں اثناء شیو ساگر پولیس کی ایک ٹیم نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ان کے اہل خانہ کے مطابق گوگوئی صحت مند تھا اور اسے کسی قسم کی صحت کی پریشانی نہیں تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلا گیا مقابلہ کافی سنسنی خیز تھا جہاں کئی لمحات ایسے تھے جب مقابلے کسی بھی ٹیم کے حق میں جاسکتا تھا  لیکن سابق کپتان ویراٹ کوہلی کی ایک ناقابل فراموش اور ناقابل شکست اننگز کی بدولت ہندوستان نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم جس نے مقابلے کے آغاز پر ہی پاکستان بیٹنگ کے دو اہم ستون تصور کئے جانے والے کپتان بابر اعظم اور رضوان کو جلد آو ٹ کیا لیکن اس کےبعد شان مسعود اور افتخار احمد نے نصف سنچریوں کی بدولت ٹیم کے اسکور کو 159  رنز تک پہنچایا ۔ 160 رنز کی جوابی اننگز میں ہندوستانی ٹیم ایک موقع پر محض 30 رنز پر اپنے چار بیٹرس کا نقصان برداشت کرچکی تھی جبکہ آخری تین اوورس میں ہندوستانی ٹیم کو تقریباً 40 رنز اور آخری اوور میں 16 رنز بنانے تھے ۔اس مقابلے میں کئی ایسے لمحات آئے جہاں کمزور دل والے شائقین کی سانسیں روک سی گئی تھی ۔