Thursday, May 9, 2024
Homesliderہند ۔ نیوزی لینڈ ٹیمیں دوسرے ٹسٹ کے لیے ممبئی پہنچ گئیں

ہند ۔ نیوزی لینڈ ٹیمیں دوسرے ٹسٹ کے لیے ممبئی پہنچ گئیں

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔اب جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی شکل امیکرون  نے ایک خوف کا ماحو ل پیدا کردیا ہے  لیکن سخت ترین انتطامات کے درمیان نیوزی لینڈ اور ہندوستان  کے کرکٹرز جو دوسرے ٹسٹ کے لیے کانپور سے ممبئی پہنچ گئے ہیں۔دونوں ٹیمیں 3 دسمبر سے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹسٹ کے لیے چارٹرڈ فلائٹ پر شام دیر گئے ممبئی پہنچیں۔ کانپور میں پہلا میچ سنسنی خیز ڈرا پرختم ہونے کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے سیریزمیں دلچسپی  برقرار رکھی ہے ۔ وانکھیڑے میں ہونے والا میچ سیریز کا فیصلہ کن بن چکا ہے جس میں دونوں ٹیموں کے لیے  مواقع موجود ہے ۔ تقریباً پانچ سال بعد ممبئی میں یہ پہلا ٹسٹ ہو گا ۔اس گراؤنڈ پر کھیلا جانے والا آخری میچ 2016 میں ہند-انگلینڈ ٹسٹ تھا۔ کانپور ٹسٹ کی طرح، دوسرا ٹسٹ بھی کم گنجائش والے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا کیونکہ مہاراشٹر حکومت نے ہجوم کی گنجائش کو 25 فیصد تک محدود کردیا ہے۔

دونوں ٹیموں کی ممبئی آمد کے ساتھ ہی ساری توجہ ہندوستان پر مرکوز ہوچکی ہے کیونکہ ایک جانب مستقل کپتان ویراٹ کوہلی کی ٹیم میں واپسی اور مڈل آرڈ میں پہلے ہی ٹسٹ میں شریاس ایئر کی سنچری ،کارگزار کپتان اجنکیا راہانے اور چٹیشور پجارا کے ناقص فام کے بعد ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے ۔اس ضمن میں ٹیم کے کوچ راہول ڈراویڈ نے گزشتہ روز ہی واضح کردیا ہے کہ راہانے کو فام میں واپسی کےلئے صرف ایک بہتر اننگز کی ضرورت ہے اور انتظامیہ نے ممبئی ٹسٹ کےلئے ہنوز کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی کپتان کوہلی ،کوچ ڈراویڈ اور ٹیم انتظامیہ کے دیگر ارکان میں ٹیم کے انتخاب کے ضمن میں تبادلہ خیال ہوگا جس کے بعد دوسرے ٹسٹ کےلئے میزبان ٹیم کا فیصلہ متوقع ہے ۔