Friday, May 17, 2024
Homeاسپورٹسہند ۔ پاک مقابلہ ٹوئٹر پر مقبول ترین ونڈے

ہند ۔ پاک مقابلہ ٹوئٹر پر مقبول ترین ونڈے

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے ڈیجیٹل اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل آلات کے ذریعہ جن کرکٹ شائقین نے ورلڈ کپ کا مشاہدہ کیا، ان کی تعداد 3.5 بلین ہے۔ ورلڈ کپ کی مقبولیت سوشیل میڈیا کی ویب سائیٹس پر بھی عروج پر رہی جیسا کہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد 2.3 بلین فی منٹ رہی۔ اسی طرح فیس بک کے صارفین کی تعداد 1.2 بلین ریکارڈ کی گئی ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساونے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن شائقین کی اس تعداد نے واضح کردیا ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئی سی سی کی تمام تر توجہ اسی نکتہ پر ہے کہ کرکٹ سے عالمی شائقین کے رابطہ کو مضبوط سے مضبوط بنایا جائے۔ ٹوئٹر پر کئی ایک ہیش ٹیگ بھی ورلڈ کپ کے دوران دیکھنے کو ملے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اولڈ ٹرافورڈ میں کھیلا گیا مقابلہ عوام کی جانب سے سب سے پسندیدہ مقابلہ تھا کیونکہ اس مقابلے کے دوران 2.9 ملین شائقین نے ٹوئیٹس کئے جس کی بدولت ٹوئٹر پر اب تک کا یہ سب سے بڑا ونڈے مقابلہ ثابت ہوا۔ اس کے بعد دوسرے مقام پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان منعقدہ فائنل مقابلہ رہا جبکہ نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان منعقدہ سیمی فائنل کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔

 سوشیل میڈیا پر آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے ایونٹ کے دوران 14 ملین نئے فالوورس بنے ہیں جبکہ آئی سی سی کے سوشیل میڈیا چیانل پر 481 ملین افراد کسی نہ کسی موضوع سے جڑے رہے۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر 75 ملین صارفین کی موجودگی کا ریکارڈ ہے جبکہ آئی سی سی کے ایپ کو 272 ملین مرتبہ استعمال کیا گیا ہے۔