Sunday, April 28, 2024
Homesliderہنومان جینتی ریالی میں صرف 21 افراد کی شرکت کو عدالت کی...

ہنومان جینتی ریالی میں صرف 21 افراد کی شرکت کو عدالت کی اجازت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کو کل  (منگل ) ہنومان جینتی کے موقع پر ویر ہنومان وجیا یاترا نکالنے  کی مشروط  اجازت دی ہے ، یعنی 27 اپریل کو منعقد ہونے والی ویر ہنومان وجیا یاترا میں شرکا کی تعداد کو صرف 21 افراد  تک محدود کردیا گیا ہے ۔ جسٹس کے لکشمن نے وی ایچ پی اور بجرنگ دل کو ویر ہنومان وجیا یاترا نکالنے  کی مشروط  اجازت دی ہے  اور اسے سخت ہدایت پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے  اور کہا ہے کہ یاترا کے  شرکاء کی تعداد 21  ہو اور کسی  بھی موٹر سائیکل پر صرف ایک ہی شخص کو سوار ہونے کی  پابندی ہوگی اور شرکاء یونین آف انڈیا اور ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ کوویڈ 19 کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں گے۔

اس کے علاوہ وجے یاترا صبح 930 بجے گا ؤلی گوڈا رام مندر سے شروع ہوگا اور سہ پہر 130 بجے تک ہنومان مندر تاڑ بن میں اختتام پذیر ہوگا۔تیسری شرط یہ ہے کہ تمام 21 شرکاء سختی سے معاشرتی دوری پرعمل کریں گے۔ درخواست گزار وی ایچ پی اور بجرنگ دال آج شام ایک پریس اجلاس کیا  اور عام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ وہ شوب یاترا میں حصہ لینے کے مقصد کے لئے ایک ہی جگہ پر جمع نہ ہوں کیوں کہ حیدرآباد شہر میں کوویڈ 19 کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ علاوہ ازیں سارے اسٹیشن ہاؤس افسران کو شوب یاترا کے شروع ہونے لیکر ختم ہونے تک شوب یاترا کو ویڈیو گراف میں قید  کرنے  کی ہدایت دی گئی ہے  اور جواب دہندہ نمبر 3 (کمشنر پولیس ، حیدرآباد سٹی) کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی صورت میں عدالت میں رپورٹ درج کریں گے۔ عدالت کی ہدایت کے بعد اب حیدرآباد سٹی پولیس قواعد کی  خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرے گی ، اگر ایسی صورت میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو سخت سزا کی بھی دی جائے گی ۔