Saturday, May 18, 2024
Homesliderیوراج سنگھ کے خلاف 8 ماہ قدیم معاملے میں ایف آئی آر...

یوراج سنگھ کے خلاف 8 ماہ قدیم معاملے میں ایف آئی آر درج

- Advertisement -
- Advertisement -

ہسار۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر یوراج سنگھ کے خلاف ہریانہ پولیس نے ساتھی کھلاڑی یوزویندر چہل کے خلاف ذات پر مبنی ریمارک کے ایک 8 ماہ  قدیم  معاملے میں  ایف آئی آر درج کیا ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ سال کا ہے جہاں ایک انسٹاگرام چارٹ کے دوران نائب کپتان روہت شرما کے ساتھ ہوئی گفتگو میں انہوں نے اسپنر کے خلاف  تبصرہ کیا تھا ۔ 39 سالہ یوراج سنگھ نے اپنے اس ریمارک پر حالانکہ معذرت خواہی کرلی ہے اور کہا ہیکہ نادانستہ طور پر وہ عوامی جذبات کو مجروح کئے ہیں۔ ہنسی پولیس اسٹیشن میں وکیل رجت کلسن کی شکایت پر ایف آئی آر درج کیا گیا۔

تفصیلات کے بموجب ہریانہ کے ہانسی میں سابق آل راونڈر یوراج سنگھ کے خلاف ایس سی  ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ شکایت  یوراج  سنگھ پر نیشنل الائنس اور دلت ہیومن رائٹس کے کنوینر رجت کلسن کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔کرکٹر روہت شرما کے ساتھ  انسٹاگرام لائیو چیٹ میں یوراج نے مبینہ طور پر ہندوستانی اسپنر  یوزوندر چہل کے خلاف نسل پرستانہ تبصرہ کیا تھا۔پولیس کی جانب  سے 8 ماہ قدیم  معاملہ میں کارروائی نہ کرنے پر شکایت کنندہ نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ کلسن کے بموجب یوراج کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں پولیس کو 8 ماہ لگے ہیں ۔

انہوں نے میڈیا نمائندوں  سے کہا ہے کہ انہوں نے گذشتہ سال 2 جون کو پولیس میں شکایت کی تھی، اس وقت پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔ اس کے بعد 11 جون کو ، ہسار کی ایس سی / ایس ٹی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔ اس پر جج ویدپال سیروہی نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاتھا ۔اس کے علاوہ اس وقت کے تھانہ انچارج ہانسی اور ڈی ایس پی کیخلاف بھی تحقیقات  کا حکم دیا گیا ہے۔یادر رہے کہ چہل کے متعلق نسل پرستانہ تبصرہ کا معاملہ بڑھا تو یوراج  سنگھ نے سوشل میڈیا پر معافی بھی مانگی تھی۔