Friday, May 10, 2024
Homesliderیوسف پٹھان تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوش

یوسف پٹھان تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوش

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر یوسف پٹھان نے آج تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔ یوسف پٹھان دو مرتبہ ورلڈکپ حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس جس نے 2012 اور 2014ءمیں خطاب حاصل کیا تھا اس کے بعد وہ رکن تھے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں جب راجستھان رائلس 2008ءمیں چمپئن بنی تھی، اس وقت بھی یوسف پٹھان فاتح ٹیم کے رکن تھے۔

 یوسف پٹھان نے اپنی سبکدوشی کا اعلان کرنے کے ساتھ افراد خاندان، دوست احباب، مداحوں، ٹیموں اور کوچس کے علاوہ تمام ملک کے عوام سے اظہارتشکر کیا۔ ٹوئیٹ کے ذریعہ انہوں نے سبکدوشی کا اعلان کرنے کے علاوہ چند یادگار تصاویر بھی شائع کی ہیں جس میں ونڈے اور ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم نظر آرہی ہے۔ یوسف پٹھان نے ہندوستان کی 57 ونڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں نمائندگی کی ہے۔ 2007ءمیں یوسف پٹھان نے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا اور اس سال دھونی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ حاصل کیا تھا۔ 2011ءمیں بھی یوسف پٹھان عالمی چمپئن ٹیم کا حصہ تھے۔ یوسف نے 810 ونڈے رنز اور 236 ٹی ٹوئنٹی رنز اسکور کئے ہیں۔ علاوہ ازیں محدود اوورس کی کرکٹ میں وہ 46 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ یوسف پٹھان کو ان کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ یوسف پٹھان جارحانہ بیٹنگ ،ہمالیائی چھکوں اور اہم مواقع پر برق رفتار بیٹنگ سے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے کےلئے مشہور رہے ہیں ، جس کا انہوں نے آئی پی ایل کے دوران کئی اننگز میں مظاہرہ کیا ۔آئی پی ایل کے گذشتہ سیزن  میں ناقص مظاہروں کے بعد ان کی کرکٹ سے کنارہ کشی کا  اشارہ مل رہا تھا ۔