Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگیوم آزادی کی تقریبات ایک دن کافی نہیں،ایک ہفتہ تک چلنا چاہئے...

یوم آزادی کی تقریبات ایک دن کافی نہیں،ایک ہفتہ تک چلنا چاہئے : پون کلیان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلگو فلم اداکار و جنا سینا پارٹی کے صدر پون کلیان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی جنا سینا صرف دو اہم قومی تہوار منائے گی،جو پوری ہندوستانی قوم کو متحد کرے گی۔ایک یوم آزادی 15اگسٹ کو اور دوسرا یوم جمہوریہ 26جنوری کو۔یہ دونوں تہوار بہت سی عظیم شخصیات کی قربانیوں کا ثمر ہیں،جو جیلوں میں قید رہے اور ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ جنا سینا پارٹی ان شخصیات کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی قوم پرستی کے جذبے کو آگے بڑھائے گی۔

پون کلیان جمعرات کو منگلا گری میں جنا سینا پارٹی کے دفتر میں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کے بعد ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

پون کلیان نے تاکید کی کہ ”ایک دن میں یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کرنا کافی نہیں ہے۔یہ تقریبات کم از کم ایک ہفتہ تک ہونا چاہئے۔  15اگسٹ کو قومی پرچم لہرانے سے ایک ہفتہ قبل،ہر ایک گاؤں کے لوگوں کو عظیم آزادی پسندوں کی قربانیوں کو یاد دلانا چاہئے۔اور انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کرنا چاہئے،اوریوم آزادی منانا چاہئے،یہ میرا خواب ہے۔تبھی نوجوان نسلیں ملک کی عظمت اور آزادی پسندوں کی قربانیوں کی قدر سے واقف ہوں گی۔کاش وہ دن آئندہ آئیں۔

جنا سینا پارٹی پولیٹیکل افئیرز کمیٹی (پی اے سی) کے چئیرمین نڈینڈلا منوہر نے پارٹی کارکنوں اور قائدین کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے یوم آزادی کی تقریبات مین شرکت کی۔انہوں نے یاد دلایا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر پارٹی امور قومی پرچم لہرانے کے بعد شروع کئے گئے تھے اور اس وقت سے پارٹی کو مضبوط بنانے کی کو ششیں جاری ہیں۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں سیاپیل کی کہ وہ عظیم آزادی پسندوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ان کے نقش قدم پر چلیں۔