Thursday, May 16, 2024
Homesliderیوم جمہوریہ کے پریڈ پر کورونا کے اثرات، کئی روایتی مظاہرے نہیں...

یوم جمہوریہ کے پریڈ پر کورونا کے اثرات، کئی روایتی مظاہرے نہیں ہوں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کورونا وائرس کا ہندوستان کے 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر منعقد پریڈ پر بھی اثر نظر آئے گا اور اس مرتبہ  پریڈ لال قلعہ کے بجائے نیشنل اسٹیڈیم پر ہی ختم ہوجائے گا نیز اس مرتبہ پریڈ میں کئی روایتی دستے بھی غیر حاضر رہیں گے ۔کورونا کی وجہ سے سماجی دوری پیش نظر  پریڈ میں حصہ لینے والے مارچنگ دستوں میں افراد کی تعداد بھی کم کردی گئی ہے ۔ ریٹائرڈ فوجیوں کا دستہ پریڈ میں شامل نہیں گیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ موٹرسائیکل پر حیرت انگیز کرتب دکھانے والا دستہ بھی اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کرپائے گا اور ساتھ ہی شائقین کی تعداد بھی کافی کم کرنے کا فیصلے کیا گیا ہے ۔ کورونا کے بحران کے دوران  بنگلہ دیش کی تینوں فوجوں کا مارچنگ دستہ اس مرتبہ بھی پریڈ میں توجہ کا مرکز ہوگا۔  ان تمام حالات کے باوجود پریڈ کے وقت میں کمی نہیں کی گئی ہے ۔

پریڈ کے سیکنڈان کمانڈ افسراور فوج کے دہلی علاقے  کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل آلوک ککڑ نے پریڈ کے بارے میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ کورونا کی وجہ سے پریڈ میں روایتی کشش شاید باقی نہیں رہ پائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ  سب سے پہلے تو کورونا کی وجہ سے پریڈ کا مقررہ فاصلہ کم کرتے ہوئے  اسے لال قلعہ کے بجائے نیشنل اسٹیڈیم پرختم کیا جائے گا۔ دوسرے اس مرتبہ مارچنگ دستوں میں شامل جوانوں کی تعداد 144 کے بجائے کم کرکے 96 کی گئی ہے ۔ کووڈ کی وجہ سے سابق فوجیوں کا دستہ بھی راج پتھ پر نہیں دکھائی دے گا۔ اپنے حیرت انگیز کرتبوں سے شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے والے موٹرسائکل دستے کے جانباز جوان بھی اس مرتبہ راج پتھ پرپریڈ کی شان نہیں بڑھائیں گے ۔کورونا کے پیش نظر اس مرتبہ صرف 25 ہزار شائقین کو ہی راج پتھ پر پریڈ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن پریڈ کے مقررہ وقت میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی گئی ہے ۔