Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںیوپی کے اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما کے خلاف مقدمہ...

یوپی کے اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما کے خلاف مقدمہ درج

- Advertisement -
- Advertisement -

آگرہ: فیروز آباد ضلع کے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما احتشام علی بابر کے خلاف مبینہ طور پر فیس بک پر اشتعال انگیز ویڈیو پوسٹ کرنے اور شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) اور قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کے خلاف مقامی باشندوں کو مشتعل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

چہار شنبہ کے روز ملزم کو آئی پی سی کی دفعہ 153 اے(مذ ہب،زات،مقام پیدائش،رہائش،زبان،اور ہم آہنگی کی دیکھ بھال) کے تحت مختلف گروہوں کے مابین دشمنی کو فروغ دینے کے لئے تعصبی کار وائیوں میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

سب انسپکٹر اومیندر سنگھ نے یہ شکایت درج کی تھی،جس میں کہا گیا تھا کہ ”منگل کو دیرر رات،ہمیں سوشل میڈیاپر احتشام علی بابر کی جانب سے بنایا گیا اشتعال انگیز ویڈیومو صول ہوا۔

محمد پور گاؤں کے رہائشی،احتشام علی بابر،جنہوں نے 2017 میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں ٹنڈلہ حلقہ سے ایم آئی ایم کے ٹکٹ پرانتخاب لڑا تھا۔بابر کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کے فرار ہونے کی خبر ہے۔