Sunday, May 19, 2024
Homesliderیو ایس اوپن لائن جج کو موت کی دھمکیاں

یو ایس اوپن لائن جج کو موت کی دھمکیاں

- Advertisement -
- Advertisement -

نیویارک: یو ایس اوپن لائن جج کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جوکہ گزشتہ روز ایک مقابلے کے دوران عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کی گیند گلے پر لگنے سے زخمی ہوئی تھی۔جوکووچ کی لاپرواہی کی وجہ سے لائن جج زخمی ہوئی جس کےبعد ٹینس اسٹار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں رواں گرانڈ سلام سے نااہل قراردے کر باہر کا راستہ دیکھادیا گیا لیکن سوشل میڈیا پر اس واقعہ نے اہم خبر کی جگہ لے لی اور کئی صارفین نے لائن جج کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے خلاف کافی سخت الفاظ بھی استعمال کئے ہیں۔

اتوار کی رات یوایس اوپن میں پیش آئے واقعہ پر ویسے تو سوشل میڈیا پر بیانات اور تنقیدوں کا ایک سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں جوکووچ کے مداحوں نے اپنے اسٹار کھلاڑی کے اس طرح اخراج پر برہمی کا اظہار کیا اور لائن جج کو نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے کہا آپ کئی لیٹرس شراب پی سکتے ہیں لیکن ٹینس بال کی  چھوٹی چوٹ کو برداشت نہیں سکتی؟’ بری اداکاری۔ بے شرم

یادر ہے کہ لائن جج کلارک پر یہ تبصرہ دراصل انکی شراب کی کمپنی کےلئے تشہر کرنے کا ضمن میں کیاگیا ہے ۔جوکووچ کو اس واقعہ کی وجہ سے نہ صرف یوایس اوپن ٹورنمنٹ سے باہرہوناپڑا بلکہ انہیں ایک یقینی گرانڈ سلام خطاب سے بھی محروم ہونا پڑا کیونکہ کورونا کی وجہ سے ان کے کٹر حریف نڈال اور زخمی ہونے کی وجہ دوسرے دعویدار راجر فیڈر پہلے ہی یوایس اوپن سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں چوتھے راؤنڈ تک رسائی کی وجہ سے ملنے والی انعامی رقم سے بھی جوکووچ کو ہاتھ دھونا پڑا ہے جوکہ 2.5 لاکھ ڈالرس ہے۔دریں اثنا سربیا کے ڈیوس کپ کے سابق کوچ بوگڈان اوبراڈوچ نے کہا کہ جوکووچ کو یو ایس اوپن سے نااہل قرار دینے کا مستحق تھا کیونکہ انہوں نے مقابلے کے دوران  لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے اور انکی لاپرواہی کی وجہ سے  لائن جج نشانہ بنی۔