Monday, May 6, 2024
Homeٹرینڈنگیو پی حکومت نے سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں...

یو پی حکومت نے سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی جائدادیں ضبط کرے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: لکھنؤ کے ضلعی مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش نے چار رکنی پینل تشکیل دیا ہے،جو سی اے اے کے خلاف مظاہروں میں ہونے والے تشدد کے دوران سرکاری و نجی املاک کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگائے گا۔یہ پینل،پریشانی پیدا کرنے والوں کی نشاندہی کرے گا اور ان پر جر مانے عائد کرے گا اور اگر رقم ادا کرنے میں ناکام رہے تو ان کے اثاثے ضبط کر لیں گے۔یہ حکم،الہ آباد ہائی کورٹ کے 2010کے ایک فیصلے پر مبنی ہے،جس کے ذریعے حکومت کو اس سے ہونے والے نقصان سے بحالی کی اجازت ملتی ہے۔

جمعرت کو وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ تشدد میں ملوث افراد کو عوامی املاک کو پہنچنے والے نقصان کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) (ایسٹ)،اے ڈی ایم (ویسٹ) اے ڈی ایم ٹرانس گومتی اور اے ڈی ایم ایڈ منسٹریشن اس کمیٹی کا حصہ ہوں گی،جو املاک کو پہنچنے والے نقسان کا جائزہ لے گی۔

مذ کورہ کمیٹی ان لوگوں سے نمائندگی طلب کرے گی،جن کو نقصان پہنچا ہے اور عوامی املاک کو پہنچنے والے نقسان کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔تشدد کے ذمہ دار افراد کی شناخت مختلف علاقوں میں کی جانے والی ی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے کی جائے گی۔اور یہ عمل 30

دن میں مکمل ہو جائے گا۔

ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ان اضلاع میں یہ عمل دہرایا جائے گا،جو حال ہی میں سی اے اے کے خلاف مظاہروں کے دوران ہونے والے تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔لکھنؤ میں ضلعی عہدیداروں نے فساد برپا کرنے والوں کی شناخت کا عمل سی سی ٹی وی فوٹیج سے شروع کیا ہے۔مختلف نیوز چینلز کے ذریعہ بنی ویڈیو ریکارڈنگ بھی حاصل کی جائے گی۔

اس بیچ،ہفتے کے روز ریاستی دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا،جب مشتبہ افراد کے گھروں پر قبضے کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔گورکھپور میں مختلف چوراہوں پر 50کے قریب فسادیوں کی تصاویر چسپاں کی گئیں۔