Thursday, May 16, 2024
Homesliderممبئی میں 4 منزلہ عمارت منہدم ، ملبے میں درجنوں افرا د...

ممبئی میں 4 منزلہ عمارت منہدم ، ملبے میں درجنوں افرا د کے ہونے کا خدشہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ ممبئی کے مشہور علاقے کرلا میں ایک چار منزلہ عمارت پیر کی رات اچانک منہدم ہوگئی۔ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔واقعہ کے دوران عمارت میں 20 سے 25 افراد دموجود تھے۔ان میں سے زیادہ تر لوگوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ لوگ اب بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔مہاراشٹر کے کابینہ کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے جو موقع پر پہنچے انہوں نے کہا کہ یہ بہت خستہ حال عمارت ہے اور لوگوں کو وہاں سے نکلنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ۔

دراصل یہ واقعہ ممبئی کے کرلا کے نائک نگر کا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ خدمت جاری ہے۔واقعہ کی تصویریں جاری کرتے ہوئے اے این آئی نے کہا کہ واقعہ کے دوران 20 سے 25 لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔فائر بریگیڈ کی ٹیم اور پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لوگوں کو ملبے سے نکالنا شروع کر دیا۔

فی الحال راحت کاری خدمات جاری ہیں اور اب تک زیادہ تر لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے این ڈی آر ایف کو بھی موقع پر بلایا گیا ہے۔این ڈی آر ایف کے اہلکار سامان کے ساتھ ملبہ صاف کرنے اور عمارت کو کاٹنے میں مصروف ہیں۔پولیس انتظامیہ کے اہلکار امدادی کاموں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب واقعہ کے بعد موقع پر پہنچے مہاراشٹر کے کابینہ وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ یہ چار منزلہ عمارت انتہائی خستہ حال ہے۔ان میں رہنے والوں کو عمارت خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔اس کے باوجود وہ وہاں زبردستی رہ رہے تھے۔یہی وجہ تھی کہ عمارت گرنے سے لوگ اس کے نیچے دب گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بی ایم سی نے اس عمارت کو نوٹس جاری کیا تھا تو اسے رضاکارانہ طور پر خالی کر دینا چاہیے تھا۔اگر ایسا کیا جاتا تو کسی حادثے کی صورت میں لوگوں کا نقصان نہ ہوتا۔ہم ایسی خستہ حال عمارتوں کا پتہ لگائیں گے اور ان پر کارروائی شروع کریں گے، تاکہ مستقبل میں کسی کو نقصان نہ پہنچے۔