Sunday, May 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںپوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے این ڈی اے حکومت :اشوک گہلوت

پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے این ڈی اے حکومت :اشوک گہلوت

- Advertisement -
- Advertisement -

جئے پور : کانگریس کے سینیر لیڈر و راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت ہو لی کے موقع پروزیر آعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر جم کر برسے۔اُنہوں نے جمعرات کو کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی (NDA)حکومت پوری طرح ناکام رہی ہے۔کیونکہ معیشت تباہ ہو گئی ہے۔
اُنہوں نے بی جے پی سے اپیل کی کہ مہربانی کرکے ماحول کو نہ بگاڑیں ،خود اعتمادی اور پیار سے سیاست کریں اورپھر کامیاب کون ہوتا ہے یہ عوام پر چھوڑ دیں۔
ہولی کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر اشوک گہلوت نے کہا کہ ’’مدا ہونا چاہئے بے روزگاری کا، مدا ہونا چاہئے کسانوں کی حالت کا، مدا ہونا چاہئے مہنگائی کم کرنے کا،مگر مودی حکومت ان پانچ سالوں میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔