Tuesday, April 30, 2024
Homeٹرینڈنگ5 جی ٹکنالوجی کینسر کی وجہ؟

5 جی ٹکنالوجی کینسر کی وجہ؟

- Advertisement -
- Advertisement -

سیول ۔ جنوبی کوریا نے دنیا بھر کے عوام کو 5 جی ٹکنالوجی متعارف کرتے ہوئے تیز ترین انٹرنیٹ کی خوش خبری سنائی ہے لیکن اب ایسے خدشات ظاہرکئے جارہے ہیں کہ 5 جی ٹکنالوجی صحت کے لئے انتہائی مضر بتایا جارہا ہے۔ موبائل فون نیٹ ورک کی پانچویں جنریشن یعنی فائی جی میں ہائی فریکوئنسی اور بینڈ ویتھ استعمال کی جارہی ہے اور اس کی وجہ سے صارفین ماضی کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کر سکیں گے۔ اس ٹکنالوجی سے فی سیکنڈ دس گیگا بائٹ (جی بی) منتقل ہو سکتے ہیں۔

ابھی تک جی نیٹس کے لئے سات سو میگا ہرٹس سے چھ گیگا ہرٹس کی فریکوئنسیز استعمال کی جا رہی تھیں لیکن اب فائی جی میں 28 سے 100 گیگاہرٹس کے درمیان فریکوئنسیز استعمال کی جائیں گئی۔ موازنہ کرنے کی صورت میں اس کا مطلب اخذ کیا جاتا ہے کہ فورجی انٹرنیٹ، تھری جی سے دس گناہ زیادہ تیز تھا لیکن فائی جی نٹ ورک فور جی سے ایک ہزارگنا تیزی سے کام کرے گا۔ سویڈن کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایریکسن کے اندازوں کے مطابق 2024 میں دنیا کی چالیس فیصد آبادی فائی جی ٹکنالوجی استعمال کرے گی۔

حال ہی میں دنیا بھر سے تقریباً 250 سائنسدانوں نے اقوام متحدہ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس پر عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی دستخط کئے ۔ اس میں ماہرین نے انتباہ دیتے ہوئےکہا ہے کہ اسمارٹ فون یا پھر ریڈیو انٹینا سے نکلنے والی شعاعیں برقی مقناطیسی میدان (ای ایم ایف) پیدا کرتی ہیں، جن سے کینسر کے خطرے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے اثرات میں کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرات، سیلولر اسٹریس، خطرناک مالیکیولزکا اخراج، جینیاتی نقصانات، تولیدی نظام کی ساخت اور فعال میں تبدیلیاں، سیکھنے اور یادداشت کے عمل میں کمزروی شامل ہیں۔ اس میں یہ بھی شامل ہے کہ موبائل سے نکلنے والی شعاعوں سے انسانی رویے کے ساتھ اعصابی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔

ٹو جی، تھری جی اور فور جی سے متعلق ہونے والے متعدد سائنسی مطالعے مزید روشنی ڈالتے ہیں کہ برقی مقناطیسی میدان انسان کی صحت پر کیا اثرات چھوڑتے ہیں؟ ایسے مطالعات میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسمارٹ فونز کے سگنلز تناؤکے علاوہ اسپرمز، تولیدی نظام، انسانی دماغ میں برقی تبدیلیوں اور ڈی این اے کے لئے نقصاندہ ہیں۔سائنسدانوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صرف انسان ہی متاثر نہیں ہو رہے بلکہ برقی مقناطیسی شعاعیں جانوروں اور پودوں کو بھی متاثر کر رہی ہیں۔