Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگ5,500 لاوارث لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے والے محمد شریف کو...

5,500 لاوارث لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے والے محمد شریف کو ”پدم شری ایوارڈ“

- Advertisement -
- Advertisement -

ایودھیا: حکومت ہند کی جانب سے اس سال پدما ایوارڈ ز کے اعلان میں ایودھیا کے محمد شریف کا بھی نام شامل ہے۔محمد شریف پچھلے کئی سالوں سے بغیر کسی مذ ہبی امتیازی سلوک کے لا وارث لاشوں کی آخری رسومات ادا کرتے آرہے ہیں۔

پدم شری ایوارڈ کے لئے ان کے نام کے اعلان کے بعد محمد شریف کہتے ہیں کہ ”27 سال پہلے میرے بیٹے کو سلطان پور میں قتل کیا گیا تھا اور مجھے اس کے بارے میں ایک ماہ بعد معلوم ہوا۔اس کے بعد میں نے یہ کام اپنے ہاتھ میں لیا۔میں نے 3000 ہندوؤں اور 2500 مردہ مسلمانوں کی لاشوں کی آخری رسومات انجام دی ہے“۔

واضح ہو کہ،بی جے پی کے آنجہانی رہنماؤں ارون جیٹلی،سشما سواراج،جارج فرنانڈیس کو ان کے دیہانت کے بعد پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے۔گوا کے سابق وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر دفاع آنجہانی منوہر پاریکر کوان کی موت کے بعد پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔ماریشیس کے سابق وزیر آعظم انیرودھ جگناتھ،باکسر اور راجیہ سبھا ممبر میری کوم اور گلو کارہ چھنو لا مشراکو بھی پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے۔