Monday, April 29, 2024
Homeتازہ ترین خبریں JEE امتحانات کی تواریخ میں تبدیلی

 JEE امتحانات کی تواریخ میں تبدیلی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔18 مارچ ۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی جانب سے جوائنٹ انٹرنس ایگزامینیشن (JEE) جوکہ اپریل میں منعقد شدنی امتحانات ہیں اس کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے جو کہ پہلے اپریل 7 تا 20 ہونے تھے لیکن اب یہ امتحانات اپریل 7،9 ، 10 اور 12 کو منعقد ہوں گے ۔

بی آرک میں داخلے کے لئے پیپر2 کا امتحان 7 اپریل کو منعقد ہو گا اور بی پلاننگ کا امتحان بھی اسی دن منعقد ہو گا۔ بیچلر آف انجینئرنگ اور بیچلر آف ٹیکنالوجی کورس میں داخلے کے لئے پیپر ایک کا امتحان اپریل 8، 9 ، 10 اور 12 کو منعقد ہو گا ۔ یہ امتحانات دن کی دو شفٹوں میں منعقد ہوں گے جیسا کہ پہلی شفٹ صبح ساڑھے نو بجے تا دوپہر 12 بج کر تیس منٹ تک منعقد ہوں گی جبکہ دوسری شفٹ کے امتحانات دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک منعقد ہوں گے ۔

این ٹی اے کی جانب سے مذکورہ امتحانات کی تواریخ میں تبدیلی کی اصل وجہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہندوستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہے جو کہ اپریل 11 ،18، 23 اور 29 کے علاوہ مئی 6 ،12 اور 19 کو منعقد ہوں گے ۔ جوائنٹ انٹرنس اگزام نیشن (جے ای ای)  میں شرکت کرنے والے امیدوار اپنے امتحانات کی اصل تاریخ کی تفصیلات ایگزامینیشن کے ویب سائٹ www.jeemain.nic.in پردیکھ سکتے ہیں ۔ جوائنٹ انٹرنس اگزام ایگزامینیشن سال میں دو مرتبہ جنوری اور اپریل میں منعقد ہوتے ہیں اور اس سال جنوری میں امتحان لکھنے والے امیدواروں کی تعداد 9,29,198 ریکارڈ کی گئی جو کہ 8 تا 12 جنوری کے دوران دو شفٹوں میں ہندوستان اور بیرون ممالک کے 258 مراکز پر منعقد کیے گئے تھے ۔

رواں برس پہلی مرتبہ یہ امتحان مکمل طور پر کمپیوٹر بیسڈ منعقد کیا گیا جس میں طلبہ کو یہ سہولت فراہم کی گئی تھی کہ وہ ایک یا اس سے زائد امتحانات میں شرکت کریں ۔علاوہ ازیں اپریل میں منعقد شدنی امتحانات میں امیدواروں کی تعداد میں 14 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور مجموعی طور پر اس مرتبہ 9.54 طلبہ نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ جوائنٹ انٹرنس امتحانات میں حاصل کیے جانے والے نمبرات کو نیشنل انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، انڈین انسٹیٹیوٹ آف انفرمیشن ٹیکنالوجی اور مرکز کی طرف سے فنڈس فراہم کیے جانے والے ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں داخلے کے لیے بنیادی نمبرات تصور کیے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جوائنٹ انٹرنس اگزام اڈوانس کے نمبرات کو آئی آئی ٹی ایس میں داخلہ کے لیے قابل غور تصور کیا جاتا ہے۔